فیروزوالا: ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا ’’ختمِ نبوت کانفرنس‘‘ سے خطاب

Dr Hussain Mohi ud Din Qadri addressing Khatm e Nabuwwat Conference

تحریک منہاج القرآن فیروز والا کے زیراہتمام ’’ختمِ نبوت کانفرنس‘‘ منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ کانفرنس میں تحریک منہاج القرآن فیروز والا کے وابستگان سمیت مشائخ عظام، علماء کرام، مذہبی، سماجی اور صحافی برادری سے تعلق رکھنے والے شخصیات اور ہزاروں کی تعداد میں مرد خواتین نے شرکت کی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا نبی اکرم ﷺ وجۂ تخلیق کائنات ہیں، آپ ﷺ کائنات کا مرکز اور اس کی روح ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے تخلیقِ آدم کے وقت حضرت آدم علیہ السلام میں جو روح پھونکی وہ نورِ محمدی ﷺ ہی تھا۔ نبوتِ محمدی ﷺ کا فیصلہ تخلیقِ آدم سے قبل ہوچکا تھا۔ آپ ﷺ انبیاء علیہم السلام کے اوّلین بھی ہیں اور آخرین بھی ہیں۔ آپ کی موجودگی انبیاء کے صُلبوں میں رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآنِ مجید میں فرمایا گیا ہے کہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ آپ ﷺ کو تمام انبیاء پر گواہ بنا کر لائیں گے، نبی اکرم ﷺ کا تمام امتوں پر گواہ ہونا ہی ختمِ نبوت کی دلیل ہے۔آپ کے بعد کسی نبی کی آمد کو ماننا آپ کی گواہی میں نقص لاتا ہے۔ اگر آپ کے بعد کسی نبی نے آناہوتا تو آپ کو تمام امتوں کا گواہ نہ کہا جاتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام انبیاء نے حضور نبی اکرم ﷺ کی آمد کی بشارت دی، تمام انبیاء رسول اللہ ﷺ کے مبشر ہیں لیکن آقا علیہ السلام نے اپنے بعد کسی نبی کے آنے کی بشارت نہیں دی، اس سے واضح ہوتا ہے کہ نبی اکرم ﷺ سلسلۂ نبوت کی تکمیل کرنے والے اور خاتم النبیّن ہیں۔

کانفرنس میں پیر میاں محمد حنفی سیفی، کرنل سرفراز سیفی، علامہ محمد ادریس رانا نائب ناظم اعلیٰ سنٹرل پنجاب، راجہ زاہد محمود، میاں ریحان مقبول، ملک کرامت علی، علامہ شہزاد مجددی، چوہدری محمد افضل وڑائچ، محمد آصف سلہریا ایڈووکیٹ، سہیل احمد رضا، قاری ریاست علی چدھڑ، محمد نثار قادری، الطاف رندھاوا، حکیم مشتاق احمد، سیٹھ محمد نواز، علامہ محمد رفیق عاقب و دیگر ذمہ داران خصوصی طر پر شریک تھے۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کانفرنس کے شاندار انعقاد پر جملہ منتظمین کو مبارک باد دی اور ان کی توفیقات میں اضافے کی دعا کی۔

ختم نبوت کانفرنس

ختم نبوت کانفرنس

ختم نبوت کانفرنس

ختم نبوت کانفرنس

ختم نبوت کانفرنس

ختم نبوت کانفرنس

ختم نبوت کانفرنس

ختم نبوت کانفرنس

ختم نبوت کانفرنس

ختم نبوت کانفرنس

تبصرہ

Top