تحریک منہاج القرآن ضلع سیالکوٹ کے ذمہ داران کی ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

تحریک منہاج القرآن ضلع سیالکوٹ کے ذمہ داران نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ضلعی صدور علامہ ثناء اللہ ربانی اور محمد اسلم بسراء قادری نے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز ساہووال تحصیل سمبڑیال ضلع سیالکوٹ کے لیے وقف کی گئی 8 کنال زمین کی رجسٹری چیئرمین سپریم کونسل کو پیش کی۔

اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل نے تحریک منہاج القرآن جملہ فورمز ضلع سیالکوٹ کے ذمہ داران و کارکنان کی کاوشوں کو سراہا اور مُبارکباد دی۔ اس موقع پر کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے پرنسپل ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، قاری ریاست علی چدھڑ، حافظ احتشام محمود، محمد ادریس گجر، محمد سجاد بٹ، محمد بدر سپراء، جاوید اقبال چیمہ، عامر انور منہاجین، زاہد محمود، فہد سعید چیمہ اور صوفی اللہ دتہ بھی موجود تھے۔

دریں اثناء چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے صدر سیالکوٹ ضلع 2 محمد اسلم بسراء قادری کے بڑے بھائی محمد اشرف بسراء مرحوم اور صدر سیالکوٹ ضلع 1 علامہ ثناءاللہ ربانی کے تایا مرحوم کی وفات پر اظہار تعزیت بھی کیا۔ اس موقع پر مرحومین کی بخشش و مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

تبصرہ

Top