سجادہ نشین دربار حضرت داتا گنج بخش کی ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات، عالمی کانفرنس سے شاندار خطاب پر مبارکباد دی

عرس داتا صاحب 2022

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے سجادہ نشین دربار حضرت داتا گنج بخش صاحبزادہ احمد عاصم سلیم ہجویری نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو عرس مبارک کے موقع پر منعقدہ عالمی کانفرنس میں شرکت اور فکر انگیز خطاب پر مبارکباد دی۔ انہوں نے تصوف کے دقیق موضوع پر بلند پایہ تحقیقی کام اور اولیائے اللہ کی فکر اور تعلیمات کو دنیا بھر میں فروغ دینے پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور ادارہ منہاج القرآن کو مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت اولیائے اللہ کی تعلیمات کے ذریعے ہم نفرتوں اور کدورتوں کو کم کر سکتے ہیں۔ اولیائے اللہ نے اللہ کے لئے انسانیت سے پیار کیا یہی وجہ ہے کہ اُن کے مزارات آج بھی خاص و عام کی نگاہوں اور آرزوؤں کا مرکز ہیں۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے صاحبزادہ احمد عاصم سلیم ہجویری کو خوش آمدید کہا اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ خانقاہی نظام کی تعلیمی و تربیتی اقدار کے احیاء کے لئے اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔

ملاقات میں صاحبزادہ محمد حسن عاصم، صاحبزادہ احمد مدنی ہجویری، سید اسد اللہ شاہ گیلانی اور صاحبزادہ احمد فراز، شہزاد رسول قادری، حاجی محمد اسحاق، راجہ زاہد محمود اور قاضی فیض الاسلام موجود تھے۔

عرس داتا صاحب 2022

عرس داتا صاحب 2022

عرس داتا صاحب 2022

عرس داتا صاحب 2022

تبصرہ

Top