شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا علامہ ڈاکٹر یوسف القرضاوی کے وصال پر اظہارِ تعزیت

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مصر سے تعلق رکھنے والے عظیم محقّق، دانش ور اور فقیہ ڈاکٹر یوسف عبد اللہ القرضاوی کے وِصال پر گہرے رَنج و غم کا اِظہار کیا ہے اور اُن کے لیے بلندیِ درجات کی دعا کی ہے۔ مرحوم عالمِ عرب کے بلند پایہ محقق اور عالمِ دین تھے۔ اُن کی وفات سے اَہلِ علم مغموم ہیں۔ مرحوم نے ساری عمر خدمتِ علم میں بسر کی اور ملت کے لیے بلند پایہ تحقیقات کا ورثہ چھوڑا۔ اللہ رب العزت مرحوم کے درجات بلند اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ (آمین)

Condolences on the Passing of Dr Yusuf al-Qardawi

Condolences on the Passing of Dr Yusuf al-Qardawi

تبصرہ

Top