ماہ ربیع الاول کی آمد پر منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر چراغاں

ربیع الاول چراغاں

ماہِ ربیع الاول کی آمد اور میلاد النبیﷺ کی خوشی میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ، مینارۃ السلام گوشۂ درود، جامع شیخ الاسلام اور ملحقہ عمارات کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔ ربیع الاول کی آمد پر کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز، نظام المدارس پاکستان، جامع شیخ الاسلام اور ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی رہائش گاہ پر بھی خصوصی چراغاں کیا گیا ہے۔

نائب ناظم اعلیٰ ایڈمنسٹریشن مرکزی سیکرٹریٹ جواد حامد نے ربیع الاول کی آمد پر اپنے پیغام میں کہا کہ منہاج القرآن نے ماہ ربیع الاول میں حضور نبی اکرم ﷺ سے اظہار محبت و مودت کے کلچر کو فروغ دیا ہے۔ 11 ربیع الاول 8 اکتوبر 2022ء کو مینار پاکستان پر عظیم الشان عالمی میلاد کانفرنس منعقد ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ سے یکم ربیع الاول سے 11 ربیع الاول تک نماز مغرب سے عشاء تک کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے طلبہ کی خصوصی شرکت کے ساتھ مشعل بردار جلوس نکالا جاتا ہے۔ جلوس کے بعد روزانہ محفل ضیافت میلاد کا اہتمام ہوتا ہے جس میں سینکڑوں افراد روزانہ شرکت کرتے ہیں۔

ربیع الاول چراغاں

ربیع الاول چراغاں

ربیع الاول چراغاں

ربیع الاول چراغاں

ربیع الاول چراغاں

ربیع الاول چراغاں

ربیع الاول چراغاں

تبصرہ

Top