کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیراہتمام مشعل بردار جلوس

میلاد جلوس

ماہ ربیع الاول کی آمد پر کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے طلبہ نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ سے نماز مغرب سے عشاء تک مشعل بردار جلوس نکالا۔ جلوس مرکزی سیکرٹریٹ سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی رہائش گاہ القادریہ ہاؤس پہنچا تو چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے شرکاء کا استقبال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور ماہِ ربیع الاول کی آمد کی مُبارکباد بھی دی۔

جلوس میں راجہ زاہد محمود قادری، صاحبزادہ حامد مصطفیٰ القادری، پروفیسر محب اللہ اظہر، صابر حسین نقشبندی اور کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے سٹاف ممبران اور طلباء شریک ہوئے۔

میلاد جلوس

تبصرہ

Top