نظامت امور خارجہ کے زیراہتمام فارن سکالرز ٹریننگ ورکشاپ کی اختتامی تقریب

فارن سکالرز ٹریننگ ورکشاپ

تحریک منہاج القرآن کی مرکزی ڈائریکٹوریٹ آف فارن افیئرز کے زیراہتمام فارن سکالرز ٹریننگ ورکشاپ کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ڈائریکٹوریٹ آف فارن آفیئرز اور ڈائریکٹوریٹ آف ٹریننگ کے ذمہ داران کو کورس کی تکمیل پر مبارکباد دی۔ تقریب میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کورس مکمل کرنے والے سکالرز کو اسناد بھی دیں۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ کی دنیا میں تشریف آوری مظلوم انسانیت کے لیے نجات اور آزادی کی نوید تھی۔ آپ ﷺکی ولادت باسعادت وہ حسین ترین لمحہ تھا جس کی خوشی پوری کائنات میں منائی گئی۔ ظہورِ قدسی کا وہ عظیم ترین دن اس قابل ہے کہ ہم اس دن عطائے نعمتِ عظمی پر سراپا تشکر بن جائیں، اس کی تعظیم کے لیے اپنے دیدہ و دل فرش راہ کر دیں اور اِسے ہر ممکن جائز طریقے سے والہانہ احترام اور عقیدت و محبت کے جذبات میں ڈوب کر جشن کی صورت میں خوب دھوم دھام سے منائیں۔

تقریب میں ناظم اعلی خرم نواز گنڈاپور، برگیڈیئر ر اقبال احمد خان، انجینئر محمد رفیق نجم، نوراللہ صدیقی، جی ایم ملک، رانا محمد ادریس قادری، محمد جواد حامد، راجہ زاہد محمود، رانا نفیس حسین قادری، علامہ عین الحق بغدادی، علامہ غلام مرتضی علوی، مظہر محمود علوی، سعید رضا بغدادی اور دیگر شریک ہوئے۔

فارن سکالرز ٹریننگ ورکشاپ

فارن سکالرز ٹریننگ ورکشاپ

فارن سکالرز ٹریننگ ورکشاپ

فارن سکالرز ٹریننگ ورکشاپ

تبصرہ

Top