منہاج کالج برائے خواتین کے پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل کانجو کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

تعیزیتی ریفرنس

منہاج کالج برائے خواتین لاہور کے پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل کانجو کے انتقال پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع پر مقررین کی طرف سے ڈاکٹر محمد افضل کانجو کی تدریسی، دعوتی اور تربیتی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

تعزیتی ریفرنس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ ڈاکٹر محمد افضل کانجو نہایت نفیس شخصیت کے مالک تھے، ان کی شخصیت سے ہمیشہ صدق و اخلاص، عاجزی و انکساری، وفاداری، اور علم و عمل سے محبت ہمیشہ چھلکتی تھی۔ ان کا ہمیشہ مسکراتے چہرے سے ملنا ایک خاص وصف تھا، وہ انتہائی رقیق القلب اور منکسر المزاج بھی اور اس زمانہ فتن میں بھی اسلاف کی یادگار تھے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کیلئے ان کی خدمات منفرد نوعیت کی تھیں جنہیں مدتوں یاد رکھا جائے گا۔ ڈاکٹر افضل کانجو نے ساری عمر تعلیم و تعلم کا سلسلہ جاری رکھا، دین اسلام کی ترویج اور نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات کو فروغ دینے میں زندگی بسر کی۔ منہاج کالج برائے خواتین کیلئے ڈاکٹر افضل کانجو مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ادارہ منہاج القرآن اور منہاج کالج برائے خواتین کی طرف سے ڈاکٹر محمد افضل کانجو کے بیٹے ابراہیم کانجو، اسماعیل کانجو، اہلیہ اور بیٹی سے ان کی وفات پر اظہارِ تعزیت کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر محمد اکرم رانا، پروفیسر ظفر الحق چشتی، پروفیسر نجم الدین، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، ڈاکٹر عبد القیوم کانجو، پروفیسر نور الزمان نوری، محمد آفتاب خان قادری اور منہاج کالج برائے خواتین کی اساتذہ و طالبات نے بھی تعزیتی ریفرنس میں شرکت کی۔

تعیزیتی ریفرنس

تعیزیتی ریفرنس

تعیزیتی ریفرنس

تبصرہ

Top