تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 39ویں عالمی میلاد کانفرنس

International Mawlid-un-Nabi (pbuh) Conference

تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 39ویں عالمی میلاد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذہب کے نام پر جھگڑنے اور علمی اختلاف رائے کو دشمنی میں تبدیل کرنے والے مصطفوی تعلیمات کو بھول گئے۔ اسلام اول روز سے دین امن و سلامتی رہا ہے۔ وحدت و یکجہتی اور خوشحالی و استحکام امت کیلئے سیرت النبی ﷺ کی پیروی کرنا ہو گی۔ آپ ﷺ مخالفین کے ساتھ بھی نرم خوئی سے پیش آتے، دیگر مذاہب کے پیروکاروں سے فرماتے اسلام قبول کر لو تو تمہارے لئے دوگنا سلامتی ہے، آپ ﷺنے یہ کبھی نہیں فرمایا میری دعوت رد کرو گے تو مار دئیے جاؤ گے۔ آپ ﷺ نے ہمیشہ حکمت، بصیرت، نرم خوئی اور احسن انداز کے ساتھ دین کی دعوت دی۔ ہمیں آج خود سے یہ سوال کرنا چاہیے کہ مذہبی معاملات میں علمی اختلاف رائے پر اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ روا رکھا جانے والا سلوک اور اختیار کیا جانے والا طرز تکلم کیا مصطفوی تعلیمات کے مطابق ہے؟ اگر ہم خاتم النبین ﷺ سے حبی و قلبی وابستگی کے دعویدار ہیں تو پھر اخلاق سنوارنے پر سب سے زیادہ توجہ دینا ہو گی۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کرنے والے ہزاروں علماء و مشائخ اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو مبارکباد دی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عالمی میلاد کانفرنس کے مثالی انتظامات کرنے پر سیکرٹری میلاد کمیٹی جواد حامد اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے بھی بہترین انتظامات پر جواد حامد اور ان کی پوری ٹیم کی دن رات کی محنت اور کاوشوں کو سراہا۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، نائب صدر بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے اندرون و بیرون ملک سے آنے والے علمائے کرام و غیر ملکی وفود کو خوش آمدید کہا۔

عالمی میلاد کانفرنس میں فضیلۃ الشیخ الدکتور ابراھیم صالح السید سلیمان الھد ھد، سابق رئیس الجامعہ، جامعہ الازھر مصر اور فضیلۃ الاستاذ احمد محمود حسن شریف (جامع الازھر، مصر) نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔

جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ، ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران آغا جعفر روناس، جسٹس (ر) نذیر احمد غازی، سجادہ نشین حضرت سلطان باہوؒ سلطان احمد علی، سید صمام علی شاہ بخاری خانوادہ کرمانوالہ شریف، پیر صوفی اسد اللہ شاہ نقیبی سجادہ نشین نقیب آباد شریف، پیر سید شمس الرحمن مشہدی سجادہ نشین حسین آباد شریف سرگودھا، دیوان حامد مسعود چشتی پاکپتن شریف، امیر متحدہ جمعیت اہلحدیث سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، پیر سید سعید الحسن شاہ، صاحبزادہ پیر فقیر محمد آستانہ عالیہ بٹ خیلہ شریف، پیر مفتی حمید جان سیفی، سربراہ جامعہ عروۃالوثقیٰ سید جواد نقوی، ڈی جی اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، معین الدین محبوب کوریجہ سجادہ نشین دربار کوٹ مٹھن شریف، پیر سید سردار آغا غزنی، مفتی محمد رمضان سیالوی، پیر سید علی رضا بخاری سجادہ نشین بساہاں شریف کشمیر، پیر سید عبد الماجد محبوب گیلانی، پیر سید نور علاؤ الدین قادری ہدہ شریف کوئٹہ، صاحبزادہ پرویز اکبر ساقی، مفتی محمد کریم خان، پیر سید علی حیدر شاہ بخاری، پیر اجمل عرفان دانش اور دیگر نامور جید علماء و مشائخ مہمانوں نے بھی شرکت کی۔

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظمین اعلیٰ انجینئر رفیق نجم، رانا محمد ادریس قادری، رانا محمد نفیس قادری، علامہ میر آصف اکبر، حافظ سعید رضا بغدادی نے بھی میلاد کانفرنس میں شرکت کی اور اظہار خیال کیا۔

میلاد کانفرنس میں حافظ مرغوب احمد ہمدانی، محمد افضل نوشاہی، شہزاد برادران، ظہیر بلالی، شہزاد حنیف مدنی نے گلہائے عقیدت پیش کئے، قاری اللہ بخش نقشبندی، قاری خالد حمید کاظمی نے تلاوت قرآن پاک کا شرف حاصل کیا۔ عالمی میلاد کانفرنس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی جن میں خواتین اور بچوں کی ایک بڑی تعداد شامل تھی۔ کانفرنس کے اختتام پر درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا، ولادت باسعادت کی خوشی میں آتش بازی کی گئی اور ملکی سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں۔

International Mawlid-un-Nabi (pbuh) Conference

International Mawlid-un-Nabi (pbuh) Conference

International Mawlid-un-Nabi (pbuh) Conference

International Mawlid-un-Nabi (pbuh) Conference

International Mawlid-un-Nabi Conference 2022

منہاج ویمن لیگ کے زیراہتمام خواتین رہنماوں کی میلاد کانفرنس میں شرکت

International Mawlid-un-Nabi Conference 2022

International Mawlid-un-Nabi Conference 2022

International Mawlid-un-Nabi Conference 2022

International Mawlid-un-Nabi Conference 2022

International Mawlid-un-Nabi Conference 2022

International Mawlid-un-Nabi Conference 2022

International Mawlid-un-Nabi Conference 2022

ایگرز کے بچوں کی میلاد کانفرنس میں شرکت

International Mawlid-un-Nabi Conference 2022

International Mawlid-un-Nabi Conference 2022

مقررین کا اظہار خیال

International Mawlid-un-Nabi Conference 2022

پیر سید علی رضا بخاری، ممبر آزاد کشمیر قانون ساز اسملی

International Mawlid-un-Nabi Conference 2022

اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں محمد مصطفیٰ ﷺ کو نور قرار دیا، حضور ﷺ اس کائنات میں سب سے اکمل و اعلیٰ ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو حضور کے صدقہ سے قائم دائم رکھے اور پاکستان کو سلامتی دے اور کشمیر کو آزاد فرمائے۔ میلاد کانفرنس میں شرکت پر آپ سب کو ہزاروں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

لیاقت بلوچ مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی

International Mawlid-un-Nabi Conference 2022

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ہمارا تعلق پنجاب یونیورسٹی کے زمانہ طالب علمی سے ہے۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ان پر بے حد کرم فرمایا ہے۔ حضور ﷺ کی سیرت اور آپ ﷺ کا پاکیزہ پیغام وحدت انسانی کی بنیاد ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت ہر مسئلہ کا حل اور ہر مرض کی دوا ہے۔ سیرت مصطفیٰ ﷺ دورہ حاضر کے ہر چیلج کا جواب ہے۔ دنیا بھر میں ملت اسلامیہ کے اس جذبے کو سراہا گیا ہے۔ ہمیشہ اہل ایمان اس پر پورے اترے ہیں اور کمزور سے کمزور مسلمان بھی ختم نبوت کے تحفظ کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے کو تیار ہوتا ہے۔ اس لیے آج اتحاد امت اور وحدت انسانی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

پیر شمس الرحمن مشہدی

International Mawlid-un-Nabi Conference 2022

آج کی یہ تاریخی میلاد کانفرنس شیخ الاسلام کی خاص توجہ سے سجائی گئی ہے۔ حضور ﷺ کے میلاد کا پیغام یہ ہے کہ اس کے ذریعے محبتیں پھیلائیں جائیں۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب کے ذریعے انسانیت کو انسانوں کے من کو پاک کرنے کی سعی کی ہے۔ کیونکہ ہمارا تعلق قرآن کے ساتھ جڑ جائے تو یہی میلاد کا مقصد ہے، کیونکہ میلاد منانا دین کے ساتھ محبت اور دین کا غلبہ ہے۔ اس لیے آج ہمیں شیطان سے تعلق توڑ دیا جائے اور رحمٰن سے تعلق جوڑ دیا جائے۔

پیر سلطان احمد علی، سجادہ نشین سلطان باہو

International Mawlid-un-Nabi (pbuh) Conference

منہاج القرآن سے محبت کرنے کی ایک دو اور چند نہیں بلکہ کئی ہزار وجوہات ہیں۔ حکیم الامت حضرت علامہ اقبال نے جاوید نامہ میں مکالمہ فرماتے ہوئے کہا کہ ’’عبد دیگر‘‘ اور ’’عبدہ چیز دیگر‘‘ ہے۔ اللہ تبارک تعالیٰ نے آج کی شب، جس میں حضور ﷺ تشریف لیکر آئے تو اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو اپنی صفات اتم دے کر بھیجا۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ نے واضح حکم دے دیا کہ جو آپ کی اطاعت کرے گا، وہی اللہ کی اطاعت ہو گی۔

جسٹس ر نذیر احمد غازی

International Mawlid-un-Nabi (pbuh) Conference

حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جس دل میں میری محبت سما جائے گی تو اس دل کو جہنم کی آگ نہیں چھو سکتی۔ یارسول اللہ ادھر ہم منگتوں اور سوالیوں کی طرف بھی نگاہ فرمایئے، کیونکہ ہم آپ ہی کے در کے سوالی ہیں۔ آج میلاد کانفرنس میں ہم پکار رہے ہیں کہ یارسول اللہ ﷺ ہمیں پھر سے عطا ہو ہو آذان بلالی اور ہمیں میسر آئے آپ کے روضہ کی جالی۔

علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، امیر متحدہ جمعیت اہلحدیث

International Mawlid-un-Nabi (pbuh) Conference

ہم مسلمان کس قدر خوش نصیب ہیں کہ جن کا نام نامی اتنا پیارا محمد ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس کائنات کو آپ کی نسبت سے روشنیوں سے بھر دیا۔ آقا علیہ السلام نے اپنی شریعت کے صدقہ سے ہمیں نور عطا فرمایا۔ یہ میلاد آپ ﷺ سے محبت کا اظہار ہے۔ آج ہم اس اظہار محبت کے لیے میلاد کانفرنس میں جمع ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہماری اس محبت کو قبول فرمائے۔ کیونکہ حضور ﷺ کی ذات گرامی ہمیں اپنی جانوں اور ساری کائنات سے بڑھ کر پیاری ہے۔

شیخ الاسلام کی دعوت پر آج میلاد کانفرنس میں شیخ الازھر، دیو بند، اہل حدیث، شیعہ اور تمام مکاتب فکر کے معززین اور لوگ شرکت کے لیے آئے، میں اس فراست پر شیخ الاسلام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ شیخ الاسلام نے آج میلاد کانفرنس کی شکل میں امت کو اتحاد امت میں جوڑ دیا ہے۔ آج میلاد کانفرنس میں ہزاروں شرکاء کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

سید جواد نقوی، سربراہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ

International Mawlid-un-Nabi (pbuh) Conference

حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان دلوں کا علاج فرمایا، جو گندے ہو چکے تھے اور ان زبانوں کا بھی علاج فرمایا، جو گندی ہو چکی تھیں۔ حضور ﷺ کی آمد مبارک سے قبل دل پتھروں کی طرح سخت اور جانوروں کی طرح تھے۔ حضور ﷺ کی آمد سے امت کو امراض سے نجات ملی۔ آپ ایسے طبیب ہیں، جنہوں نے تمام بدنی و روحانی بیماریوں کی اصلاح کی۔ آج الحمدللہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری بھی ایک ایسے طبیب ہیں، جنہوں نے جب بھی امت میں کوئی نئی بیماری آئی تو فورا ایک مرہم تیار کر کے رکھا ہے۔

آج سیاست اور مذہب کے نام پر جو فتنے پھیلائے جا رہے ہیں، اس کا شیخ الاسلام نے علاج دریافت کیا ہے۔ آج امت کو جوڑنے کے لیے اس مرہم کی ضرورت ہے، جو رحمت عالم ﷺ کی سیرت کی شکل میں مرہم موجود ہے۔

ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، ڈائریکٹر اوقاف

International Mawlid-un-Nabi Conference 2022

آج میلاد مصطفیٰ ﷺ کا پیغام یہ ہے کہ جس مصطفوی معاشرہ کی نظیر حضور ﷺ نے قائم کی تھی، آج منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کوششوں سے ہمیں یہ مصطفوی معاشرہ دیکھنا نصیب ہو گا۔ ان شااللہ۔

رانا محمد فاروق نے نئی شائع ہونیوالی کتب کا تعارف پیش کیا

International Mawlid-un-Nabi Conference 2022

تظامت تربیت کے سکالرز نے کمپئرنگ کے فرائض سر انجام دیئے

International Mawlid-un-Nabi Conference 2022

نامور ثناء خوانوں نے نعت خوانی کی

International Mawlid-un-Nabi Conference 2022

International Mawlid-un-Nabi Conference 2022

International Mawlid-un-Nabi Conference 2022

International Mawlid-un-Nabi Conference 2022

International Mawlid-un-Nabi Conference 2022

جھلکیاں

میلاد کانفرنس کی افتتاحی نشست کا باقاعدہ آغاز شب 8 بجے ہوا۔

سعودی عرب، کینیڈا، ہانگ کانگ، جنوبی کوریا، چائنہ اور دبئی سے بھی معزز مہمانوں نے میلاد کانفرنس میں شرکت کی۔

کانفرنس میں سید خالد حسین گیلانی سے اپنی منفرد طرز کے ساتھ درودتاج پیش کیا۔

ایگرز کے ننھے منے بچوں نے عربی نشید پر پرفارم کیا۔

ثناء خوانوں عبدالرحمن مدنی، ڈاکٹر سرور صدیق، قاری امجد بلالی برادران، شہزاد برادران، شہزاد حنیف مدنی، ظہیر بلالی برادران نے نعت خوانی کی۔

نعت خواںوں سمیع اکرم برادران عربی نعت ’’قمرون‘‘ پیش کی گئی تو ہزاروں شرکاء نے جھوم جھوم کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

قاری ولائت خان قادری اور قاری خالد حمید قادری نے محفل کے دوسرے حصہ کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا۔

میلاد کانفرنس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے صدر سید محمود شاہ الازھری کو مشن کے لیے 35 سالہ خدمات پر گولڈ میڈل اور شیلڈ دی گئی۔

فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر رانا محمد فاروق نے میلاد کانفرنس کے موقع نئی آنے والی کتب کا تعارف پیش کیا۔

علامہ سعید رضا بغدادی نے شیخ الازھر سمیت عرب مہمانوں کو عربی زبان میں خطاب کی دعوت دی۔

قاری خالد حمید قادری نے عربی نشید قمرون پیش کی۔

شیخ الاسلام کا خطاب شب 2 بجکر 20 منٹ پر شروع ہوا۔

39ویں عالمی میلاد کانفرنس 2022

میلاد کانفرنس کے فضائی مناظر

International Mawlid-un-Nabi Conference 2022

International Mawlid-un-Nabi Conference 2022

International Mawlid-un-Nabi Conference 2022

International Mawlid-un-Nabi Conference 2022

تبصرہ

Top