ایوانِ قائد پر ضیافت میلاد کا انعقاد

Ziyafat e Milad at Aiwan e Quaid

عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی طرف سے ایوانِ قائد پر محفلِ نعت اور ضیافتِ میلاد کا اہتمام کیا گیا۔

ضیافتِ میلاد میں فضیلۃ الشیخ الدکتور ابراھیم صالح السید سلیمان الھد ھد، سابق رئیس الجامعہ، جامعہ الازھر مصر اور فضیلۃ الاستاذ احمد محمود حسن شریف (جامعہ الازھر، مصر) بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے عالمی میلاد کانفرنس (مینار پاکستان لاہور) کے انتظامات اور نظم و ضبط کو خوب سراہا، حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی علمی خدمات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

ضیافتِ میلاد میں ناظمِ اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس، نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نوراللہ صدیقی، نائب ناظم اعلیٰ ایڈمنسٹریشن جواد حامد، نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر خان مزاری، ڈائریکٹر ایف ایم آر آئی محمد فاروق رانا، ڈائریکٹر انٹرفیتھ سہیل رضا، ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یوکے فیصل حسین مشہدی، مظہر محمود علوی، چودھری عرفان یوسف، راجہ زاہد محمود، عبدالرحمن ملک، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، پروفیسر محمد نواز ظفر چشتی، حاجی منظور حسین، سدرہ کرامت، سمیت سمیت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین، عہدیداران و کارکنان اور اہل محلہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

محفلِ میلاد النبی ﷺ کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا جس کے بعد شہزاد برادران اور ظہیر بلالی برادران نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔

تقریب کے اختتام پر چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل نے قائدین و کارکنان سے فرداً فرداً ملاقات کی۔

تبصرہ

Top