قدوۃ الاولیاء پیر سیدنا طاہرعلاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی ؒ کے یوم ولادت پر دعائیہ تقریب

سیدنا طاہر علاوالدین القادری البغدادی الگیلانی

تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست حضور قدوۃ الاولیاء پیر سیدنا طاہرعلاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی ؒ کے یوم ولادت کے موقع پر دعائیہ تقریب مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت و دعا کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ صوفیاء کی تعلیمات ہمیں گمراہی سے بچاتی ہیں۔ قدوۃ اولیاء سیدنا طاہر علاؤ الدین القادری الگیلانی البغدادی نے حضور نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات کے مطابق انسانیت کی اصلاح اور فلاح کے چراغ جلائے ہیں۔ امن، محبت اور بھائی چارے کا درس دیا ہے۔ صوفیاء کی تعلیمات پر عمل کرنے سے ہی امن و سلامتی کا آفتاب طلوع ہو سکتا ہے۔ تعلیمات صوفیاء ہی دین اسلام کی اصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانیت کو محبت، احترام، برداشت، رواداری اور امن کی ضرورت ہے۔ تحریک منہاج القرآن سیدنا طاہر علاؤ الدین القادری الگیلانی کے پیغامات کی روشنی میں اسلامی ثقافت کے احیاء میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہے اور اسلام کا پیغام امن و سلامتی عام کر رہی ہے۔

آخر میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ملکی سلامتی، عالم اسلام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔

دعائیہ تقریب میں جی ایم ملک، نور اللہ صدیقی، شہزاد رسول، عبدالرحمن ملک، حاجی محمد اسحاق، ثاقب بھٹی، محمد اجمل قادری، طیب ضیاء، رائے عزیز، منشاء مغل، علی بابر سمیت دیگر مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنماؤں نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر حضور قدوۃ الاولیاء پیر سیدنا طاہرعلاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی ؒ کے یوم ولادت کے حوالے سے کیک کاٹا گیا۔

سیدنا طاہر علاوالدین القادری البغدادی الگیلانی

سیدنا طاہر علاوالدین القادری البغدادی الگیلانی

تبصرہ

Top