انگلینڈ کی ممتاز ’’کوونٹری یونیورسٹی‘‘ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے امن بیانیہ پر پی۔ ایچ۔ ڈی کی ڈگری

انگلینڈ کی ممتاز ’’کوونٹری یونیورسٹی‘‘ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے امن بیانیہ پر طالبہ سمرہ مُرسلین نے “Islamic Theology as a Counter-Narrative to Terrorism: Analysing the Content, Extent and Impact of Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri’s Works on Counter-Terrorism”کے موضوع پر پی۔ ایچ۔ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی ہے۔

ڈاکٹر سمرہ مرسلین، منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی اہلیہ ڈاکٹر غزالہ حسن قادری کی چھوٹی ہمشیرہ، منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سینئر راہ نُما حاجی عبدالغفور کی صاحبزادی اور ’’الہدایہ یوکے‘‘ کے سربراہ ڈاکٹر زاہد اقبال کی ہمشیرہ ہیں۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی طرف سے اِس عظیم کامیابی پر ڈاکٹر سمرہ مرسلین، ان کے والدین حاجی عبد الغفور اور محترمہ جمیلہ صاحبہ، ڈاکٹر زاہد اقبال، شاہد مرسلین اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کو صمیمِ قلب سے مبارک باد پیش کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں بھی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی شخصیت، فکر اور ان کی سیکڑوں کتب پر مشتمل علمی و تحقیقی کام پر یوکے، یورپ، امریکہ، بنگلہ دیش، انڈیا اور پاکستان سمیت عرب ممالک کی ممتاز یونی ورسٹیوں سے MPhil اور PhDکی ڈگریاں جاری ہوچکی ہیں۔ یہ بہت بڑا اعزاز ہے کہ آپ کی حیات میں ہی اتنی کثیر تعداد میں آپ کی شخصیت و فکر اور منہاج القرآن انٹرنیشنل پر دنیا بھر میں تحقیقی مقالہ جات لکھے جارہے ہیں۔ بلا شبہ یہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے علمی خدمات کی عالمی سطح پر پذیرائی بھی ہے اور محبت، اَمن اور انسانیت کے لیے دی جانے والی آپ کی آفاقی خدمات کا واضح اِعتراف بھی۔

PhD degree on Peace narrative of Shaykh-ul-Islam Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri at prestigious Coventry University of England

تبصرہ

Top