سیدنا غوث الاعظمؒ نے فرمایا ایمان کی روح اعمال صالحہ ہیں: پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب

Dr Hussain Qadri addressing Jummah gathering

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جامع شیخ الاسلام میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے حضور سیدنا غوث الاعظم شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کی تعلیمات اور ملفوظات پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپؒ نے عمر بھر اخلاق اور کردار سازی پر گفتگو فرمائی اور بندے کو اللہ کے قریب کرنے پر محنت کی۔ آپ کے خطوط اور کتب اصلاح احوال، قرب الٰہی اور عشق مصطفی ﷺ کی تعلیمات سے لبریز ہیں۔ آپؒ نے فرمایا اللہ کے در پر جھکنے والے در در پر جھکنے سے بچ جاتے ہیں۔ ایمان کی روح اعمال صالحہ ہیں۔ یقین کی کیفیات رکھنے والوں کو اللہ تقویٰ کی نعمت سے سرفراز کرتا ہے۔ غریب پروری اور حاجت روائی ایمان والوں کی نشانی ہے۔ ہر کام اللہ کے لئے انجام دینے کی نیت پختہ ہو جائے تو دنیا اور آخرت کی کامیابیوں کے دروازے کھل جاتے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ آپؒ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی دروازے پر مانگنے والا آجائے تو اُسے اللہ کی طرف سے تحفہ جانیں کیونکہ آپ کسی سائل کو اللہ کے نام پر یہاں دیں گے تو اللہ اس کا اجر میدان حشر میں دے گا۔

انہوں نے کہا کہ آپؒ فرماتے تھے غفلت والی مجالس سے دور رہا کرو کیونکہ ایسی مجالس غفلت اور دلوں کی سختی کا سبب بنتی ہیں۔ اہل صدق کے قافلے کا حصہ بن جاؤ اور ایسی مجالس اختیار کرو جو تمہیں اللہ اور اس کے ذکر سے غافل نہ کریں۔ حضور سیدنا غوث الاعظمؒ فرماتے ہیں تصوف کا پہلا زینہ توبہ ہے۔ انسان ظاہر و باطن سے توبہ کرے تو وہ مقبول توبہ ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت نے قرآن مجید میں اپنے انعام یافتہ بندوں کے نقش قدم پر چلنے کی دعا سکھائی ہے۔ یہی وہ انعام یافتہ بندے ہیں جن کا ہر قدم اللہ کے لئے اٹھتا ہے اور ان کی زندگی کا ہر سانس اللہ اور اس کی مخلوق کے لئے وقف ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوفیائے کرام کی تعلیمات عفو و درگزر، صبر و تحمل، قناعت و توکل، خوش خلقی و مہمان نوازی، تواضع و انکساری، خلوص و محبت جیسے اوصاف سے مزین ہوتی ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور نمازیوں سے ملاقات کی۔

Dr Hussain Qadri addressing Jummah gathering

Dr Hussain Qadri addressing Jummah gathering

Dr Hussain Qadri addressing Jummah gathering

Dr Hussain Qadri addressing Jummah gathering

Dr Hussain Qadri addressing Jummah gathering

Dr Hussain Qadri addressing Jummah gathering

Dr Hussain Qadri addressing Jummah gathering

Dr Hussain Qadri addressing Jummah gathering

تبصرہ

Top