شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا الشیخ السید ہاشم بن احمد البدر المدنی (خادم مسجد نبوی و روضۂ رسول ﷺ) کے وصال پر اظہارِ تعزیت

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مدینہ منورہ سے تعلق رکھنے والے خادم مسجد نبوی روضۂ رسول ﷺ الشیخ السید ہاشم بن احمد البدر المدنی کے وِصال پر گہرے دکھ اور غم کا اِظہار کیا ہے اور اُن کے لیے بلندیِ درجات کی دعا کی ہے۔ مرحوم عرصہ دراز سے مسجد نبوی اور روضۂ رسول ﷺ کے خادم اور نگران کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ مرحوم تحریک منہاج القرآن اور قائد تحریک کے ساتھ خاص عقیدت اور محبت رکھتے تھے۔ شیخ الاسلام نے مرحوم کے اہل خانہ، اُن کے بیٹوں اور متوسلین و محبین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مرحوم نے ساری عمر خدمتِ روضۂ رسول ﷺ میں بسر کی۔ اللہ رب العزت مرحوم کے درجات بلند اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ (آمین)

Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri expressed his condolences on the passing away of Al-Sheikh Al-Sayed Hashim Bin Ahmad Al-Badr al-Madani

تبصرہ

Top