کالج آف شریعہ میں بزم منہاج کے زیرانتظام عربی تقریر اور احادیث کوئز مقابلہ جات کا انعقاد

Program Arabic Competition Bazm e Minhaj

طلبہ کی ادبی صلاحیتوں کے فروغ کے لیے بزم قادریہ کے طلبہ نے مورخہ 11 جنوری 2023ء بروز بدھ کو مقابلہ عربی تقریر بعنوان ’’اللغة العربية لغة الاسلام‘‘ منعقد کیا۔ جس میں طلبہ نے مدلل انداز عربی زبان کے ضرورت و اہمیت پر سیر حاصل گفتگو کی۔ دوسرا مقابلہ احادیث کوئز پر مشمتل تھا جس میں طلبہ سے صحاح ستہ کی معرف کتاب سنن ابن ماجہ سے عربی متن کے ساتھ احادیث، ان کا ترجمہ اور حدیث کے روایوں کے بارے میں مختلف سوالات پوچھے گئے۔

مقابلہ عربی تقریر میں فاروقی گروپ سے طالب علم علی رضا نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ مقابلہ احادیث کوئز میں فاروقی گروپ سے محمد انس ساجد اور عون محمد نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ تقریب میں پرفیسر حافظ ساجد محمود الازہری، پروفیسر جمیل حیدر الازھری، پروفیسر حافظ خلیل الازھری، پروفیسر نصیر افضل الازھری، طلحہ حسنات اور کوآرڈینیٹر شریعہ کالج محمد پرویز بلال نے خصوصی شرکت فرمائی۔ علاوہ ازیں اسامہ مجید الکریمی (سابق صدر بزمِ منہاج)، سعدالرحمن (نو منتخب صدر بزمِ منہاج)، محمد فواد(صدربزم قادریہ)، محمد منیب عارف (نائب صدربزم قادریہ)، محمد اویس (جنرل سیکرٹری بزم قادریہ)، محمد مغیث (فنانس سیکرٹری بزم قادریہ) اور حامد مصطفیٰ عباسی (پریس سیکرٹری بزم قادریہ) نے بھی پروگرام کو رونق بخشی اور طلبہ کی حوصلہ افزئی کی۔

آخر میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر حافظ ساجد محمود الازہری نے کہا کہ عربی زبان قرآن و سنت کی تفہیم کی کنجی ہے، طلبہ میں عربی زبان کے فروغ کے لیے مقابلہ جات کا انعقاد کرنا نہایت خوش آئند ہے اور اسی طرح نبی کریم ﷺْ کے ساتھ طلبہ کے حبی اور قلبی تعلق کو استوار کرنے کے لیے احادیث مبارکہ کوئز مقابلہ کا انعقاد بھی نہات احسن کاوش ہے۔ انہوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے بزم قادریہ اور بزم منہاج کی پوری ٹیم مبارکباد پیش کی۔ قریب کے آخر میں پوزیشن ہولڈرز کو انعامات سے نوازا گیا ۔

Program Arabic Competition Bazm e Minhaj

Program Arabic Competition Bazm e Minhaj

Program Arabic Competition Bazm e Minhaj

Program Arabic Competition Bazm e Minhaj

تبصرہ

Top