منہاج یوتھ لیگ کا قومی یوتھ کنونشن 2023

Minhaj Youth League National Youth Convention

تحریک منہاج القران کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے منہاج یوتھ لیگ کے قومی یوتھ کنونشن سے آڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بہت بڑی سازش کا شکار ہے۔ بدعنوانی اور نااہلی کا سیلاب اخلاقی اقدار سمیت سب کچھ بہا کر لے گیا۔ آنے والی نسلوں کا مستقبل تاریک بنایا جا رہا ہے۔ یہ ایک ایسی بڑی گھناؤنی سازش ہے کہ ہم اپنی سرزمین پر خود مر کر دفن ہوجائیں گے اور ہمارے کلچر کی کوئی شناخت نہیں ہوگی۔ ہمارا معاشرہ مُردوں کا معاشرہ بنا دیا گیا ہے۔ سیاسی قیادت جرم کو جرم، گناہ کو گناہ اور حرام کو حرام نہیں سمجھتی۔ انہوں نے کہا کہ سچ کیا ہے اور جھوٹ کیا ہے سب کچھ سامنے آگیا۔ نوجوان ہی اس ملک کی امید اور اندھیرے میں روشنی کی کرن ہیں۔ نوجوان اپنے ملک، ایمان اور کردار کی حفاظت کے لیے کھڑے ہوں۔ منہاج یوتھ لیگ کے نوجوانوں نے میری تربیت کی لاج رکھی اور میرا سر فخر سے بلند کر دیا، میں منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی اور ان کی پوری ٹیم کو شاندارتعلیمی، تربیتی، تنظیمی و تحریکی خدمات پر مبارکباد دیتا ہوں۔

Minhaj Youth League National Youth Convention

اینکر پرسن اجمل جامی قومی یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 22  کروڑ آبادی والے ملک میں 19 کروڑ افراد موبائل یوزر ہیں، یعنی معلومات کا سیلاب ہے اس سیلاب میں اچھی اور بری خبر کو فلٹر کرنا آپ کا کام ہے نوجوانوں کو اس سیلاب کا مقابلہ کرنا ہے اس سیلاب میں بہنا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے منہاج یوتھ لیگ کے نوجوانوں میں درود و سلام پڑھنے کی لگن پیدا کی ہے درود ہی منہاج القرآن کی شناخت ہے۔

قومی یوتھ کنونشن میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور کامیاب کنونشن پر مظہر محمود علوی اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔

Minhaj Youth League National Youth Convention

ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپورنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں منہاج یوتھ لیگ کے نوجوانوں پر فخر ہے یہ نوجوان پاکستان کا تعلیم یافتہ چہرہ ہیں۔ میرا یقین ہیں کہ یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہوگی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے کہا کہ اس وقت قومی وحدت اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔ پاکستان اپنی تاریخ کے بدترین سیاسی، معاشی حالات سے گزر رہا ہے۔ نوجوان مایوس ہے۔ ہم تمام سیاسی جماعتوں کی یوتھ سے کہتے ہیں کہ ہاتھوں میں ہاتھ ملا کر پاکستان بچائیں۔ پاکستان کے مسائل کا حل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے افکار میں ہے۔ شیخ الاسلام نے ایک دہائی قبل آج کے حالات کی منظر کشی کردی تھی۔ انہوں نے کہا کہ منہاج یوتھ لیگ کے نوجوان پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں۔

قومی کنونشن میں علامہ رانا محمد ادریس، انجینئر محمد رفیق، جی ایم ملک، جواد حامد، نور اللہ صدیقی، طاہر رشید، علامہ غلام مرتضی علوی، عارف چوہدری، سردار عمر دراز خان، عرفان یوسف، منصور قاسم اعوان، حاجی فرخ اور یوتھ لیگ کی ملک بھر کی ضلعی قیادت قومی یوتھ کنونشن میں شریک ہوئی۔

Minhaj Youth League National Youth Convention

Minhaj Youth League National Youth Convention

Minhaj Youth League National Youth Convention

Minhaj Youth League National Youth Convention

Minhaj Youth League National Youth Convention

Minhaj Youth League National Youth Convention

تبصرہ

Top