منہاج القرآن کی سنٹرل ورکنگ کونسل کا اجلاس، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی خصوصی شرکت

Meeting Central Working Council of-Minhaj-ul-Quran

تحریک منہاج القرآن کی سنٹرل ورکنگ کونسل کا اجلاس 27 جنوری 2023ء کو منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے کی جبکہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔

اجلاس میں اعتکاف 2023ء کا ایجنڈا زیر بحث آیا، چیئرمین سپریم کونسل نے ہدایت کی کہ اعتکاف 2023ء کو ایمانی جوش و جذبے کے ساتھ منعقد کیا جائے اور تمام فورمز اور تنظیمات تیاریوں کا آغاز کر دیں۔ اجلاس میں مراکز علم کے نصاب کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت ہوئی، چیئرمین سپریم کونسل نے نصاب تیار کرنے کے اہم حدف کی تکمیل پر کمیٹی کو مُبارکباد دی۔

سنٹرل ورکنگ کونسل کی طرف سے چیئرمین سپریم کونسل کو بیرونی تنظیمی دورہ اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مُبارکباد دی گئی۔ اجلاس میں نائب صدر برگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان اور سنٹرل ورکنگ کونسل کے جملہ ممبران شریک ہوئے۔

تبصرہ

Top