شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کاڈاکٹر سلطان محمود چودھری کے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس

Dr.Tahir-ul-Qadri-condoled-the-death-of-Dr-Sultan-Mahmood-Chaudhary's-brother

لاہور (17 فروری 2023) بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پاکستان عوامی تحریک لاہور کے صدر ڈاکٹر سلطان محمود چودھری کے بڑے بھائی محمد رمضان چودھری کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی بخشش و مغفرت اور درجات بلند فرمائے، جملہ پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔

چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک قاضی زاہد حسین، بشارت جسپال، نور اللہ صدیقی، میاں ریحان مقبول، قاضی شفیق، نور احمد سہو، ملک کرامت علی، راجہ ندیم و دیگر رہنماؤں نے بھی ڈاکٹر سلطان محمود چودھری کے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کی بخشش ومغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

دریں اثنا محمد رمضان چودھری کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے دلو خورد میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور، سنیئر نائب صدر راجہ زاہد محمود، مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن عارف چوھدری، منہاج القرآن لاہور کے صدر رانا نفیس حسین قادری سمیت مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنماؤں اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ رہنماؤں نے مرحوم کی بخشش ومغفرت،درجات کی بلندی اور ڈاکٹر سلطان محمود چوہدری سمیت جملہ پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

تبصرہ

Top