ڈاکٹر سید ثاقب گیلانی کا PhD کی تکمیل پر منہاجینز سیشن 1995ء کے دوستوں کو عشائیہ

Dr. Syed Saqib Gilani's PHD Completion Session 1995 Dinner to Friends

کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے فارغ التحصیل ڈاکٹر سید ثاقب شاہ گیلانی منہاجین نے پی ایچ ڈی کی ڈگری کی تکمیل پر سیشن 1995 کے دوستوں کو اپنی رہائش کوٹ خواجہ سعید لاہور میں ایک پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا۔ عشائیہ کی اس تقریب میں ڈاکٹر غلام احمد (لاہور)، علامہ اختر حسین اسد (فیصل آباد)، حافظ محمد شفیق (نارووال)، حافظ غلام فرید (سیالکوٹ)، ذوالفقار علی سلیمی (جلالپور جٹاں گجرات)، فیصل رفیق (شکرگڑھ)، حکیم محمد مشتاق (مریدکے)، صاحبزادہ افتخارالحسن (شیخوپورہ)، قاری خالد محمود سعیدی (شیخوپورہ)، مختار حیدر (لاہور)، محمد یامین (لاہور)، راجہ محمد طارق (ڈنمارک)، پروفیسر غلام مجتبیٰ طاہر (لاہور)، محمد جاوید کھٹانہ (لاہور) اور محمد وسیم افضل نے شرکت کی۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز حافظ غلام فرید نے تلاوت کلام پاک سے کیا جبکہ اجتماعی درود پاک کے بعد صاحبزادہ افتخار الحسن نے خوبصورت انداز میں عارفانہ کلام پیش کیا۔

سیشن 1995 کے تمام دوستوں نے انفرادی اور اجتماعی طور پر ڈاکٹر سید ثاقب شاہ گیلانی اور ڈاکٹر غلام احمد کو (پی ایچ ڈی) کرنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ سیشن کی طرف سے دونوں احباب کو گفٹ بھی پیش کئے گئے۔ تقریب میں ڈاکٹر غلام احمد نے بتایا کہ الحمدللہ ان کی نمل یونیورسٹی لاہور کیمپس میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر تقرری ہو گئی ہے، جسے بہت سراہا گیا اور مبارکباد پیش کی گئی۔

حافظ غلام فرید نے اپنی گفتگو کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ اللہ کا خاص کرم ہے کہ اس نے ہمیں ایک عظیم مشن کے ساتھ منسلک کیا اور حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری جیسے مجدد کی سنگت اور صحبت نصیب کی، یقیناً یہ ہماری خوش بختی ہے۔ یہ شیخ الاسلام کی تربیت کا ہی اثر ہے کہ آج ہم 28 سال کے بعد بھی ایک فیملی کی طرح آپس میں اکٹھے بیٹھے ہیں اور جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کی یاد تازہ ہو رہی ہے۔

حافظ محمد شفیق قادری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشن مصطفوی نے ہمیں ایک تسبیح کی مانند آپس میں پرو دیا ہے اور اس تسبیح کے دانے ہر وقت شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تعلیمات کو عام کرنے میں مصروف ہیں۔

اختر حسین اسد نے کہا کہ ہم اللہ رب العزت کا جتنا بھی شکر ادا کریں وہ کم ہے کہ اس نے ہمیں اس عظیم مشن کے ساتھ منسلک کیا اور یہ اعزاز 1995 کے قائد لوورز کو ہی حاصل ہے کہ ہر موقع پر مشن کے لئے بڑھ چڑھ کا اپنی صلاحیتوں کو منوایا عوامی تعلیمی پراجیکٹ کا آغاز ہو تو اسی سیشن کے ساتھیوں نے اپنی خدمات پیش کیں، علمی میدان میں ہمارے سیشن کے تقریباً 6 کے قریب دوستوں نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی، تنظیمی ذمہ داریوں کی بات ہو تو اسی سیشن کے ساتھیوں نے تحصیل و ضلع کی سطح پر تحریک کی نمائندگی کی بلکہ مرکزی سطح پر نائب ناظمین اعلیٰ کی پوسٹوں تک پہنچے، مرکزی تعلیمی اداروں کے سربراہ بھی ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی اور محمد عباس نقشبندی بھی اسی سیشن کا حصہ ہیں۔ سب سے اہم جہاں سارے منہاجینز شیخ الاسلام کی فکر کے امین ہیں وہیں آپ نے خصوصی طور پر جواد حامد کو اس مشن کے لئے گراں قدر خدمات پر شیرِ منہاج کا لقب دیا ہے اور اس میں کوئی دوسری رائے نہیں کہ جواد حامد سیشن 1995 کا ہی نہیں بلکہ جملہ منہاجینز کا فخر ہیں۔

محمد وسیم افضل قادری (ناظم منہاجینز) نے گفتگو کرتے ہوئے منہاجینز فورم کی ورکنگ پر تفصیلی بریفنگ دی اور تمام ساتھیوں سے بھرپور تعاون کرنے اور مشن کے لئے اپنی اپنی خدمات کو منہاجینز کے پلیٹ فارم سے اجاگر کرنے کی ترغیب دی۔

سیشن 1995 کے اس پروگرام میں سیشن 1995 کے مرحومین حافظ ناصر محمود (نارووال)، افتخار احمد (گجرات)، ساجد محمود (گجرات)، حاجی عبدالواحد (کراچی)، نصیر احمد صدیقی (لاہور) اور محمد مشتاق قادری (ٹوبہ ٹیک سنگھ) کے لئے اجتماعی فاتحہ خوانی کی گئی۔

Dr. Syed Saqib Gilani's PHD Completion Session 1995 Dinner to Friends

Dr. Syed Saqib Gilani's PHD Completion Session 1995 Dinner to Friends

Dr. Syed Saqib Gilani's PHD Completion Session 1995 Dinner to Friends

Dr. Syed Saqib Gilani's PHD Completion Session 1995 Dinner to Friends

Dr. Syed Saqib Gilani's PHD Completion Session 1995 Dinner to Friends

تبصرہ

Top