چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے انٹرنیشنل کرکٹ ایمپائر علیم ڈار کی ملاقات

مورخہ: 30 مئی 2023ء

Aleem Dar calls on Dr Hassan Qadri

عالمی شہرت یافتہ آئی سی سی کرکٹ ایمپائر علیم ڈار نے منہاج یونیورسٹی لاہور اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری،وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد سے ملاقات کی۔

اس موقع پر سابق مینجر پی سی بی اظہر زیدی، انٹرنیشنل کرکٹ ایمپائر ضمیر حیدر اور معروف کاروباری شخصیت محمود بٹ ان کے ہمراہ تھے۔ علیم ڈار اور ان کے وفد نے پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ کی خصوصی دعوت پر دورہ کیا۔ علیم ڈار نے منہاج یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کیا اور اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ منہاج یونیورسٹی میں تعلیم کے ساتھ تربیت بھی دی جا رہی ہے اور یونیورسٹی اسلاف کے علمی، تحقیقی کلچرکا احیاء کر رہی ہے۔

انہوں نے منہاج یونیورسٹی کے شاندار تعلیمی ماحول پر ڈپٹی چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو بھی مبارکباد دی۔ علیم ڈار نے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری پوری دنیا میں اسلام کے سفیر امن ہیں۔ منہاج القرآن نوجوانوں کی جس نہج پر تربیت کر رہا ہے یہ اپنی مثال آپ ہے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے علیم ڈار کو تھلیسمیا(خون کی کمی کا شکار) بچوں کو بروقت طبی امداد دینے کیلئے علیم ڈار فاؤنڈیشن کے قیام پر مبارکباد دی۔ علیم ڈار اور ان کے وفد نے آغوش آرفن کیئر ہوم، فریدملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، مرکزی میڈیا سیل، سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ، ڈائریکٹوریٹ آف فارن افیئرز،گوشہ درود اورسیل سنٹر کا دورہ کیا۔

منہاج یونیورسٹی لاہور میں وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد اور رجسٹرار ڈاکٹر خرم شہزاد، آغوش آرفن کیئر ہوم میں کرنل (ر) مبشر اقبال، تحفیظ القرآن انسٹی ٹیوٹ میں محمد عباس نقشبندی، منہاج القرآن انٹرنیشنل آمد پر جی ایم ملک، جواد حامد، محمد فاروق رانا، شہزاد رسول، حاجی محمد اسحاق، عبد الحفیظ چودھری، عابد بشیر، شہباز طاہر نے خوش آمدید کہا۔

علیم ڈار نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام طبی سروس فراہم کرنے والے موبائل میڈیکل ہسپتال کا معائنہ کیا۔ صدر منہاج القرآن لاہور رانا نفیس حسین قادری نے موبائل ہسپتال کے حوالے سے بریفننگ دی۔ علیم ڈار نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب ناظم اعلیٰ نور اللہ صدیقی کے والد اور فارن افیئرز کے ڈپٹی ڈائریکٹر شکیل طاہر کی والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی۔

Aleem Dar calls on Dr Hassan Qadri - 1

Aleem Dar calls on Dr Hassan Qadri - 2

Aleem Dar calls on Dr Hassan Qadri - 3

Aleem Dar calls on Dr Hassan Qadri - 4

Aleem Dar calls on Dr Hassan Qadri - 5

Aleem Dar calls on Dr Hassan Qadri - 6

Aleem Dar calls on Dr Hassan Qadri - 7

Aleem Dar calls on Dr Hassan Qadri - 8

Aleem Dar calls on Dr Hassan Qadri - 9

تبصرہ

Top