نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم کی اجلاس برائے زونل تنظیم نو آزاد و جموں کشمیر میں شرکت و گفتگو

مورخہ: 01 اگست 2023ء

Tanzeem e nou ijlas AJk

اجلاس میں تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے زونل، ضلعی اور صوبائی عہدیداران شریک ہوئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انجینئر محمد رفیق نجم نے کہا کہ حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ نے 25000 مراکزِ علم بنانے کا ٹاسک دیا ہے ان مراکز علم کے قیام کا مقصد مختلف شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں کی اخلاقی و روحانی تربیت اور کردار سازی کیلئے عملی اقدامات کرنا ہے۔ تمام ذمہ داران مراکزِ علم بنانے میں اپنا فعال کردار ادا کریں اور یونین کونسل لیول تک تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کی تنظیمات مکمل کریں۔ انہوں نے نو منتخب ذمہ داران کو مبارکباد دی۔

Tanzeem e nou ijlas AJk

Tanzeem e nou ijlas AJk

Tanzeem e nou ijlas AJk

تبصرہ

Top