نفرت، تعصب اور حسد سے خود کو بچاؤ ان سے فرسٹریشن بڑھتی ہے: ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

فرسٹریشن ختم کرنے کیلئے پریشان حال لوگوں کی مدد کیا کریں: صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل
غصہ اور فرسٹریشن منفی جذبہ ہے، جامع شیخ الاسلام میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب
چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کروائی

Dr Hussain Qadri addressing Friday gathering

لاہور (15 ستمبر 2023) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جامع شیخ الاسلام میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غصہ سے بچنے کی ہدایت بھی کی اور طریقے بھی بتائے، انسانی زندگی اور معمولات کا کوئی ایسا شعبہ نہیں ہے جس میں رہنمائی مہیا نہ کی گئی ہو۔ انھوں نے کہا کہ غصہ اور فرسٹریشن ایک منفی جذبہ ہے جس کی جڑیں مایوسی سے پھوٹتی ہیں۔ فرسٹریشن کا شکار شخص اطمینان سے خالی اور عدمِ تحفظ کی کیفیت سے دوچار رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کائنات میں اللہ پاک نے کوئی ایسا انسان یا چیز پیدا نہیں فرمائی جس کی کوئی اہمیت اور مقصدیت نہ ہو۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ رب تعالیٰ ہماری زندگی لمبی کرے یعنی ہماری تکالیف اور فرسٹریشن کو ختم کرے تو پریشان حال اور مدد کے متمنی لوگوں کی مدد کیا کریں، ان کی تکالیف اور پریشانیاں دور کرنے سے اللہ تعالیٰ آپ کی پریشانیاں دور فرمائے گا اور معاشرے سے برائیوں کا خاتمہ ہوگا۔ جب بندہ ہر غرض سے بے نیاز ہوکر اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی خاطر مخلوقِ خدا کی خدمت کرتا ہے تو پھر اللہ تعالیٰ اس کو راحت عطاء کرتا ہے اور اس کے دکھ تکالیف کو دور کرتا ہے۔ دین کی کل تعلیمات یہی ہیں کہ بھلائی کو پھیلایا جائے، بھلائی کا جذبہ انسان کو پُرسکون کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نفرت، تعصب اور حسد سے خود کو بچاؤ ان سے فرسٹریشن بڑھتی ہے، انسان کی عقل اور نیکی کرنے کی کیفیات کو نقصان پہنچتا ہے۔

جمعہ کے اجتماع میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ملکی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کیلئے خصوصی دعا کروائی۔ اجتماع میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین، مرکزی سیکرٹریٹ کے سربراہان شعبہ جات، جامعہ نوریہ رضویہ فیصل آباد کے طلباء و مدرسین، گوشہ درود کے گوشہ نشینان اور عامۃ الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تبصرہ

Top