ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی دار العلوم رحمانیہ پیر مستان شاہ پشاور کا وزٹ
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی دار العلوم رحمانیہ پیر مستان شاہ پشاور کا وزٹ اور سید عنایت علی شاہ بادشاہ سے ملاقات
اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ دارالعلوم رحمانیہ ایک شاندار علمی کمپلیکس ہے۔ یہاں سکول اور تحفیظ القرآن کی مشترکہ بلڈنگ تعمیر کرکے دینی و دنیاوی تعلیم کا حسین امتزاج ہے۔ انفراسٹرکچر اور تعمیرات کے حساب شاندار بلڈنگ، خوبصورت مسجد اور لائبریری بنائی گئی ہے جہاں تشنگانِ علم سیراب ہوں گے۔ بزرگان دین کی درسگاہیں وہ درسگاہیں ہوتی ہیں جہاں سے تعلیم اور تربیت اور دونوں میسر آتی ہیں، ان سے آنے والی نسلوں کے ایمان کی حفاظت ہوتی ہے۔
اس موقع پر ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ چودھری عرفان یوسف، عبدالحئی علوی، سبحان اللہ خان، ڈاکٹر عمران یونس سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
تبصرہ