منہاج القرآن کی مرکزی مجلس شوریٰ و مجلس نمائندگان کے اجلاس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی آن لائن شرکت و خطاب

اجلاس میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی خصوصی شرکت

Dr-Tahir-Qadr-Qadri-address-Minhaj-ul-Quran-Majlis-e-Shura-Ijlas-2024-11-09-1.jpg

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ نے تحریک منہاج القرآن کی مرکزی مجلسِ شوریٰ اور مجلسِ نمائندگان کے مشترکہ اِجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے والدین بچوں کی تعلیم سے پہلے ان کی تربیت پر توجہ دیتے تھے، جب کہ آج تربیت کا پہلو بالکل نظر انداز کر دیا گیا ہے۔ یہ المیہ ہے کہ مغربی دنیا کے تعلیمی نظام میں اگرچہ اسلامی تعلیمات نہیں ہیں، لیکن انسانیت کا پہلو ضرور موجود ہے۔ اس کے برعکس ہمارے تعلیمی نظام میں نہ اسلامی تعلیمات ہیں اور نہ ہی انسانیت کا پہلو۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں اچھائی کے لیے جگہ کو ہمارے ماحول اور درس گاہوں نے ہم سے چھین لیا ہے اور اس جگہ کو برائی نے اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔ آج برائی کا غلبہ اتنا بڑھ چکا ہے کہ اچھائی کے لیے جگہ ہی باقی نہیں رہی۔ اِس دور میں اپنی زندگی، عمل، سوچ، سیرت اور کردار میں اچھائی کے لیے جگہ پیدا کرنا ہی حقیقی انقلاب ہے۔ اپنے اندر موجود بُت کدے کو توڑ کر اسے وحدت کدے میں بدلیں تاکہ آپ خود توحید کا مرکز بن سکیں۔ یہ حقیقی تبدیلی ہے جو معاشرے میں انقلاب لا سکتی ہے۔ مصطفوی انقلاب کا مطلب ہے اپنے نفس کے خلاف جہاد کرنا اور دوسروں کے لیے مفید ثابت ہونا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نفس کے خلاف جد و جہد کرنا سب سے بڑا جہاد ہے۔ علم کے مراکز قائم کر کے علم کے ذریعے جہاد کرنا، جہالت کو مٹانا، علم کا نور پھیلانا اور شعور کی روشنی عام کرنا ایک عظیم جہاد ہے۔ لہٰذا معاشرے کو علم کا کلچر دیں اور جہالت کو علم سے بدلیں۔

انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے حالات بدلتے ہیں، لائحہ عمل بھی تبدیل ہوتا ہے۔ اگر آپ لائحہ عمل میں تبدیلی نہیں لائیں گے تو غیر متعلق ہو جائیں گے۔ اس لیے ہر فرد کو اپنی زندگی کی ترجیحات مقرر کرنی چاہئیں۔ اللہ رب العزت کے خاص فضل و کرم سے تحریک کے ہر شعبہ اور ہر فورم ارتقاء پذیر ہے اور اس میں وسعت ہو رہی ہے۔

اجلاس میں مرکزی ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب صدر برگیڈیئر(ر) اقبال احمد خان، نائب ناظمین اعلیٰ، فورمز صدور و ناظمین، سربراہان و ڈائریکٹرز شعبہ جات سمیت 3000 سے زائد ممبران مرکزی مجلس شوریٰ و مجلس نمائندگان نے آن لائن شرکت کی۔

تبصرہ

Top