پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے اعزاز میں نواب شاہ / بینظیر آباد میں ظہرانہ
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے اعزاز میں ان کے دورۂ سندھ کے دوران نواب شاہ/بینظیر آباد میں معروف سماجی شخصیت چوہدری حاجی رب نواز آرائیں کی جانب سے ایک پروقار ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔
معززین نواب شاہ نے پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو خوش آمدید کہا اور پھولوں کے ہار پہنائے۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور شرکاء نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اور تحریک منہاج القرآن کی علمی، دینی اور فلاحی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
ظہرانے میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی، جن میں قاری علامہ مسعود ناظم جماعت اہلسنت سکھیرا، حافظ حامد، انجینئر خالد سعید پنھور، انجینئر غلام سرور چاچھڑ، شاہد حسین کھوکھر، کامران قیوم قریشی، ڈاکٹر BM بھجوانی، ایڈوکیٹ لال چند، ڈاکٹر راج کمار، ولی محمد جمالی، انجینئر امیر بخش بلوچ، ایڈوکیٹ نور نبی بلوچ، ایڈوکیٹ نعیم چوہان، محمد جاوید انصاری، عارف کھوکھر، عبدالطیف بٹ اور دیگر مؤثر شخصیات شامل تھیں۔
اس موقع پر شہزاد علی جسکانی، مظہر محمود علوی (نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سندھ)، ایڈوکیٹ محمد کلیم جٹ (صدر TMQ نوابشاہ)، محمد کاشف قادری (ناظم TMQ نوابشاہ)، مشتاق احمد قائم خانی، علی قریشی، یاسر کھوسو، عبدالحفیظ بلوچ، ارشاد سلطانی، محمد احسن کھوکھر، محمد اسلم نوری و دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔
تقریب میں معزز مہمانوں نے پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی قیادت میں اسلامی تعلیمات پر مبنی اقتصادی و سماجی اصلاحات اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کی خدمات کو سراہا۔
تبصرہ