حویلی لکھا: تحریکِ منہاج القرآن کے زیراہتمام درس عرفان القرآن، حضرت علامہ مولانا قمر جاوید قادری کا خصوصی خطاب

مورخہ: 04 مارچ 2025ء

Allama Qamar Jawaid Qadri Adderess Dars Irfan ul Quran at Havali lakhha

تحریک منہاج القرآن حویلی لکھا کے زیراہتمام درس عرفان القرآن کا انعقاد کیا گیا۔ پہلے روز گول مسجد صادق میں منعقدہ درس میں حضرت علامہ مولانا قمر جاوید قادری نے "خدمت دین کی اہمیت اور ضرورت" کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا۔ اپنے بیان میں علامہ قمر جاوید قادری نے کہا کہ دین اسلام کی خدمت ہر مسلمان پر لازم ہے اور یہ اللہ کے قرب کا بہترین ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دین کی ترویج و اشاعت میں علما، عوام، خصوصاً نوجوانوں اور خواتین کا کردار انتہائی اہم ہے۔ اگر ہم اپنی زندگیوں کو قرآن و سنت کے مطابق ڈھال لیں تو دنیا و آخرت میں کامیابی یقینی ہے۔ اس موقع پر خواتین سمیت معززینِ علاقہ، علما کرام، نوجوانوں اور دیگر افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے علامہ قمر جاوید قادری کے علمی اور روحانی بیان کو انتہائی مفید اور بامقصد قرار دیا اور تحریک منہاج القرآن کی اس کاوش کو سراہا۔

اختتام پر تنظیم کے فعال کارکنوں میں خدمت دین کے اعتراف میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔ دروس عرفان القرآن کا سلسلہ آئندہ دنوں بھی جاری رہے گا، جس میں مختلف موضوعات پر روشنی ڈالی جائے گی تاکہ عوام الناس میں دینی شعور اجاگر کیا جا سکے۔

تبصرہ

Top