شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی جانب سے عیدالفطر کی پرمسرت مبارکباد
ملت اسلامیہ بشمول اہل پاکستان کو عیدالفطر کی مبارک باد دیتا ہوں، اللہ رب العزت رمضان المبارک کی عبادات، ہماری مناجات کو شرف قبولیت بخشے، عیدالفطر کے مبارک موقع پر اپنے گرد و نواح کا خیال رکھیں جس طرح رمضان المبارک میں توفیق ایزدی سے ایثار کا پیکر بنے ہوئے تھے اللہ رب العزت ہمارے روزوشب کو ہمیشہ ایسی توفیقات سے نوازے رکھے، آمین، عید کے پر مسرت موقع پر مستحقین کو اپنی خوشیوں میں شریک رکھیں۔
تبصرہ