منہاج القرآن کے مرکزی قائدین نے نماز عید جامع شیخ الاسلام میں ادا کی

مورخہ: 31 مارچ 2025ء

ہر سازش کا توڑ اتحاد و یکجہتی ہے: شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری

Central leaders of Minhaj-ul-Quran offered Eid prayer at Jamia Shaykh ul Islam

لاہور (2 اپریل 2025ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور و دیگر قائدین نے عیدالفطر کی نماز جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں ادا کی۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے نمازعید کے بعد پاکستان کی سلامتی، خوشحالی اور امن کے لئے خصوصی دعا کی۔ کراچی سے آئے ہوئے سینکڑوں معتکفین نے جامع شیخ الاسلام میں نماز عید ادا کی بعدازاں جن کے اعزاز میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ظہرانہ بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت کا کروڑ ہا شکر ہے کہ ہزاروں معتکفین پر مشتمل اعتکاف خیر و عافیت کے ساتھ اختتام پذیر ہوا اور معتکفین اپنے گھروں کو پہنچے۔

دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کے بانی وسرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹرطاہرالقادری نے اسلامیان پاکستان کو عید کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا اس کا مستقبل روشن ہے اور کوئی منفی قوت اسے نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہر سازش کا توڑ اتحاد و یکجہتی ہے۔

Central leaders of Minhaj-ul-Quran offered Eid prayer at Jamia Shaykh ul Islam

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top