شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ڈاکٹر شاہد محمود کے بھائی میاں خالد محمود کے انتقال پر اظہار افسوس
لاہور (7 اپریل2025) بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سابق مرکزی ناظم منہاج ویلفیئر فائونڈیشن اور سابق ناظم یونین کونسل 42 لاہور ڈاکٹر شاہد محمود، میاں عامر محمود اور میاں حامد محمود کے بھائی میاں خالد محمود (جو کہ امریکہ میں مقیم تھے)کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی بخشش و مغفرت اور درجات بلند فرمائے، جملہ پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔
چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نور اللہ صدیقی، انجینئر رفیق نجم، علامہ رانا محمد ادریس، جی ایم ملک، پروفیسر ذوالفقار علی، عبد الحفیظ چوہدری و دیگر رہنماؤں نے بھی ڈاکٹر شاہد محمود کے بھائی میاں خالد محمود کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کی بخشش ومغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
دریں اثنا میاں خالد محمود (مرحوم)کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی جامع مسجد بلال، بلال کالونی، داروغہ والا لاہور میں منعقد ہوئی۔
ایصال ثواب کی محفل کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔ علمائے کرام نےایصال ثواب کی محفل میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کریم میاں خالد محمود (مرحوم) کی بخشش و مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے۔ ایصال ثواب کی محفل میں مرحوم کے اہل خانہ و عزیز ا قارب نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے سینئر رہنما شاہد لطیف قادری، حاجی محمد اسحق، امجد چوہدری، حفیظ اللہ جاوید، ڈاکٹر سلطان محمود چودھری، ثاقب بھٹی، احمد صادق، شیخ عتیق الرحمان سمیت تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں، رفقاء اور کارکنان نے بڑی تعداد میں ایصال ثواب کی محفل میں شرکت کی۔
تبصرہ