نظامتِ امورِ خارجہ کے زیرِاہتمام بیرونِ ملک وفات پانے والے وابستگانِ تحریک کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی مرکزی نظامتِ امورِ خارجہ کے زیرِاہتمام مورخہ 9 مئی 2025ء بروز جمعۃ المبارک مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں بیرونِ ممالک وفات پانے والے منہاج القرآن کے وابستگان، کارکنان اور رفقاء کے ایصالِ ثواب کے لیے ایک روحانی اور باوقار دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کا آغاز قرآن خوانی اور درود و سلام سے ہوا، جس کے ذریعے مرحومین کو ایصالِ ثواب کیا گیا۔ بعد ازاں محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی گئی۔ نقابت کے فرائض محترم حافظ خرم شہزاد (ڈپٹی ڈائریکٹر امورِ خارجہ) نے انجام دیے، جبکہ خصوصی گفتگو محترم شکیل احمد طاہر (ڈائریکٹر نظامتِ امورِ خارجہ) نے فرمائی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ تقریب ان باوفا اور مخلص شخصیات کے لیے ہے جنہوں نے دنیا کے مختلف ممالک میں دعوت، اصلاحِ احوالِ امت اور خدمتِ دین کے عظیم مشن کے لیے اپنی زندگیاں وقف کر دیں۔ آج ہم ان کے خلوص، محنت اور قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعاگو ہیں۔
تقریب میں مرکزی سٹاف کے علاوہ تحریک کے سینئر قائدین نے بھی شرکت کی، جن میں پرنسپل سیکرٹری ٹو شیخ الاسلام جی ایم ملک، نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نور اللہ صدیقی، امیر منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان علامہ رانا نفیس حسین قادری، اور مہتمم گوشۂ درود غلام فرید عاجز شامل تھے۔
تبصرہ