منہاج القرآن علماء کونسل کے ناظم آفس علامہ مولانا عثمان سیالوی کی ریٹائرمنٹ پر مرکزی سیکرٹریٹ میں پر وقار تقریب کا انعقاد
منہاج القرآن علماء کونسل کے ناظم آفس علامہ مولانا عثمان سیالوی کی ریٹائرمنٹ پر مرکزی سیکرٹریٹ پر پر وقار تقریب تحسین کا انعقاد کیا گیا۔تقریب تحسین میں پیر زادہ علی احمد صابر، علامہ مفتی غلام اصغر صدیقی، انجینئر محمد رفیق نجم، علامہ ڈاکٹر میر آصف اکبر، کرنل ر خالد احمد، نوراللہ صدیقی، علامہ اشفاق چشتی، علامہ لطیف مدنی، سردار عمر دراز خان، رانا وحید شہزاد، فرحان شیخ، علامہ عابد بشیر، خرم شہزاد، نے شرکت کی اور ان کی گرانقدر خدمات پر شرکاء نے کھڑے ہو کر انھیں خراج تحسین پیش کیا۔
مقررین نے کہا کہ علامہ عثمان سیالوی 80 کی دہائی سے تحریک منہاج القرآن اور قائد تحریک سے وابستہ ہیں اور نہایت دیانت داری اور وفا شعاری کے ساتھ تفویض کیے گئے اہداف مکمل کیے، منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور اور جملہ قائدین نے علامہ عثمان سیالوی صاحب کی طویل خدمات پر انھیں خراج تحسین اور شیلڈ دی گئی اور ان کی صحت و تندرستی کےلیے دعا کی۔
تبصرہ