تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کا روحانی اجتماع

مورخہ: 14 جون 2025ء

Monthly spiritual gathering of gosha-e-durood

تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کا روحانی اجتماع مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔

ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پروگرام کا آغاز نماز عشاء کے بعد تلاوت کلام رحمن سے ہوا جس کے بعد معروف ثناء خوان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہدیۂ نعت پیش کیا۔

ختم الصلوۃ کے روحانی اجتماع میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین، گوشۂ درود کے گوشہ نشینان، مرکزی سٹاف ممبران، تحریک منہاج القرآن لاہور کے جملہ فورمز کے قائدین و کارکنان اور عامۃ الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اختتام پر گوشۂ درود کے وظائف کا ورد کیا گیا اور بارگاہِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں درود و سلام پیش کیا گیا۔ امت مسلمہ اور ملک پاکستان کی ترقی و سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔

تبصرہ

Top