سیدنا عثمانِ غنیؓ، حیاء، سخاوت اور استقامت کا عنوان ہیں: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

مورخہ: 16 جون 2025ء

سیدنا عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ کی خلیفۂ راشد کی حیثیت سے مظلومانہ شہادت تاریخِ اسلام کی الم ناک اور سبق آموز حقیقت ہے۔ آپؓ کی شہادت صرف ایک صالح حکمران کی زندگی کا خاتمہ نہیں تھا، بلکہ وہ پہلی ضرب تھی جو امت کی وحدت اور خلافتِ راشدہ کی روح پر لگائی گئی۔ آپؓ نے خدمتِ قرآن، فتوحاتِ اسلامی اور ایثار و سخاوت میں جو مقام پایا، وہ رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ آپؓ کی حیا، سخاوت، حلم، تقویٰ اور صبر آج بھی قیادت کے لیے ایک مینارۂ نور ہے۔

Hazrat-usman ghani symbol modesty generosity dr tahir ul qadri

تبصرہ

Top