سانحہ ماڈل ٹاؤن: 11 سال بعد بھی انصاف کی راہ تکتی نظریں: پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

مورخہ: 17 جون 2025ء

17 جون 2014 کو پاکستان کے 14 نہتے شہریوں کو بے دردی سے شہید کیا گیا، خواتین، بچوں، بوڑھوں اور نوجوانوں پر بدترین تشدد کیا گیا۔ گیارہ برس گزرنے کے باوجود شہداء کے ورثاء آج بھی انصاف کے منتظر ہیں اور معزز عدلیہ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ انصاف میں تاخیر مظلوم کا حق چھیننے کے مترادف ہے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ہمیشہ قانون کی پاسداری اور قانونی حدود میں رہتے ہوئے اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کی تلقین کی۔ ہم آج بھی اسی عزم کے ساتھ نچلی عدالتوں سے لے کر سپریم کورٹ تک قانونی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور معزز عدالتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ مظلوموں کو انصاف فراہم کریں، کیونکہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ ہم شہداء کے ورثاء کی استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین۔

Dr Hussain Qadri Messagemodel town martyrs 11th anniversary

تبصرہ

Top