سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کی گیارہویں برسی پر جامعہ الحسین لاہور میں روح پرور دعائیہ تقریب کا انعقاد
سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کی گیارہویں برسی کے موقع پر جامعہ الحسین منہاج القرآن، رضوان گارڈن لاہور میں ایک پروقار اور روحانی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز شہداء کی ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی سے ہوا، جس میں شہداء کے درجات کی بلندی، مغفرت، اور اہلِ خانہ کے صبر و حوصلے کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
تقریب کی صدارت شیخ الحدیث والتفسیر، مرکزی صدر منہاج علماء کونسل مفتی غلام اصغر صدیقی دامت برکاتہم العالیہ نے فرمائی، جنہوں نے اجتماعی دعا کروائی اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر ادارے کے سینئر اساتذہ، طلبہ اور تحریک کے وابستگان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ بعد ازاں تمام شرکاء نے شہید عاصم حسین رحمۃ اللہ علیہ کی قبر مبارک پر حاضری دی، جہاں دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی کی گئی۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء نے اس عہد کا اعادہ کیا کہ انصاف کے حصول کی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔
تبصرہ