سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہید حافظ رضوان کی قبر پر پاکستان عوامی تحریک کے وفد کی حاضری

مورخہ: 17 جون 2025ء

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی

Tribute to the Martyrs of Model Town – Pakistan Awami Tehreek Delegation Visits Hafiz Rizwan Grave

چکوال: سانحہ ماڈل ٹاؤن کی گیارہویں برسی کے موقع پر پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے جنرل سیکرٹری توقیر احمد اعوان کی قیادت میں وفد نے شہیدِ ماڈل ٹاؤن حافظ محمد رضوان کی قبر پر حاضری دی۔ وفد نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی جانب سے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ شہید حافظ رضوان کے والد خان محمد، چچا حیات محمد، نادر خان اور حاجی طاہر اعوان بھی موجود تھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے توقیر احمد اعوان نے کہا کہ یہ المناک سانحہ پاکستان کی تاریخ کا سیاہ باب ہے۔ گیارہ سال گزر جانے کے باوجود شہداء کے ورثاء آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔ انہوں نے اعلیٰ عدلیہ سے مطالبہ کیا کہ مظلوموں کی داد رسی کی جائے تاکہ قانون کی بالادستی اور انصاف کا پرچم بلند ہو۔

وفد میں ساجد حسین اعوان، حاجی محمد، اعجاز حسین اگرال، توفیق حسنین، طارق صفی، محمد شریف، ندیم ساجد، محمد داؤد جنجوعہ، راجہ ممتاز حسین، حافظ خالد محمود، بلال الطاف، محمد غفران، ساجد محمود، تترال شوکت، محمود منڈے، چوہدری عصمت، شفقت حسین، ڈاکٹر جاوید اقبال اور منہاج القرآن کے دیگر ذمہ داران و کارکنان شامل تھے۔

تبصرہ

Top