ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو خراج عقیدت: نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم کی قیادت میں عبدالمجید سیگڑا شہید کی قبر پر حاضری

مورخہ: 17 جون 2025ء

انجنیئر محمد رفیق نجم کی قیادت میں ضلعی و تحصیلی قائدین کی شرکت، شہید کی قربانی کو خراجِ عقیدت

Tribute to the Martyrs of Model Town – Pakistan Awami Tehreek Delegation Visits Graves

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات انجنیئر محمد رفیق نجم نے تحریک منہاج القرآن ضلع بھکر کے ضلعی و تحصیلی قائدین کے ہمراہ بھکر کے پہلے شہیدِ انقلاب عبدالمجید سیگڑا شہید کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر شہید عبدالمجید سیگڑا کے اہلِ خانہ اور برادری کے معزز زعماء بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

فاتحہ خوانی کے موقع پر ضلع بھکر کی جملہ تنظیمات کے رہنماؤں میں شوکت علی مصطفوی، ڈاکٹر اسلم خان، علامہ عبدالغفار طاہر مظہری، ڈاکٹر عبد الحفیظ، ڈاکٹر احمد سعید، ڈاکٹر عبد الحمید اور ڈاکٹر محمد عارف شامل تھے۔ شرکاء نے شہید کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے اور ان کے خونِ شہادت کی قبولیت کا فیض منہاج القرآن ضلع بھکر کے کارکنان و تنظیمات کو بھی عطا فرمائے۔

Tribute to the Martyrs of Model Town – Pakistan Awami Tehreek Delegation Visits Graves

Tribute to the Martyrs of Model Town – Pakistan Awami Tehreek Delegation Visits Graves

تبصرہ

Top