پاکستان کاایٹمی پروگرام پوری قوم کاکریڈٹ ہے: خرم نواز گنڈاپور

مورخہ: 19 جون 2025ء

آن لائن ایجوکیشن کو فروغ دے کر پورے ملک میں تعلیمی مساوات قائم کی جا سکتی ہے
جس فوج کے پیچھے قوم سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہو اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا
اقلیتیں پاکستان کی ترقی اور دفاع میں شانہ بشانہ ہیں: ناظم اعلیٰ منہاج القرآن

pakistan nuclear program national credit khurram nawaz gandapur

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کہا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام کسی ایک جماعت یا حکومت کا نہیں، یہ پوری قوم کا کریڈٹ ہے۔ پوری قوم نے اپنا پیٹ کاٹ کر وسائل مہیا کئے۔ اسی ایٹمی پروگرام کی وجہ سے آج پاکستان محفوظ اور اس کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ اقلیتیں پاکستان کی ترقی، فروغ تعلیم اور دفاع میں شانہ بشانہ ہیں۔ 50کی دہائی میں وزیر اعظم محمد علی بوگرہ کے دور میں ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھ دی گئی تھی۔ جس جس نے بھی اس پروگرام کو آگے بڑھایا قوم اسے خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی کے بغیرکوئی مستقبل نہیں۔ قومیں سڑکوں، بلند و بالا عمارتوں سے نہیں علم سے معتبر بنتی ہیں۔

انہوں نے عوامی تاجر اتحاد اور بین المذاہب رواداری کے اشتراک سے چیمبر آف کامرس میں ’’ہم سب کا پاکستان‘‘ کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہاکہ آن لائن ایجوکیشن کو فروغ دے کر تعلیمی مساوات قائم کی جا سکتی ہے، انہوں نے کہاکہ اتحاد و یکجہتی میں پاکستان کی مضبوطی ہے۔ نفرت اور تشدد کو فروغ دینے والی ہر سوچ کو ناکام بنانا ہو گا۔ دشمن انتشار اور تقسیم کے ہتھیار سے قومی وحدت کو پارہ پارہ کرتاہے۔

انہوں نے کہاکہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے جو تعلیمی ادارے قائم کئے ان میں تمام مکتب فکر بشمول اقلیتیں تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ تعلیمی اداروں سے محبت و یکجہتی کا پیغام جانا چاہئے۔ انہوں نے پاکستان کے کامیاب دفاع پر افواج پاکستان کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہاکہ جس فوج کے پیچھے اس کی قوم سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہو اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

انہوں نے لاہور چیمبر آف کامرس کی دعوت اور میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قومی اداروں، سماجی تنظیموں اور کاروباری طبقے کو مل کر ملک کو بحرانوں سے نکالنا ہوگا۔ انہوں نے صدر لاہور چیمبر آف کامرس ابو ذر شاد اور سردار رمیش سنگھ اروڑا، سردار بشن سنگھ کا شاندار تقریب کا اہتمام کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر سہیل احمد رضا، حاجی محمد اسحاق، راشد چودھری، شہزاد احمد خان، ثاقب بھٹی، میاں افتخار، اورنگزیب رضا بھی موجود تھے۔

pakistan nuclear program national credit khurram nawaz gandapur

pakistan nuclear program national credit khurram nawaz gandapur

pakistan nuclear program national credit khurram nawaz gandapur

pakistan nuclear program national credit khurram nawaz gandapur

pakistan nuclear program national credit khurram nawaz gandapur

pakistan nuclear program national credit khurram nawaz gandapur

تبصرہ

Top