تحریک منہاج القرآن لاہور زون کی تنظیم نو کا اجلاس منعقد
لاہور: تحریکِ منہاج القرآن لاہور زون کے زیراہتمام تنظیم نو کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تنظیمی امور، سابقہ کارکردگی اور مستقبل کے اہداف پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت کی اور اوصافِ قیادت کے موضوع پر ایمان افروز گفتگو فرمائی۔
انہوں نے دو سالہ شاندار کارکردگی پر پروفیسر ذوالفقار علی اور ان کی کابینہ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ زونل صدر پروفیسر ذوالفقار علی نے تحریکِ منہاج القرآن اور اس کے تمام ذیلی فورمز کے کارکنان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان نے انتہائی خلوص اور جذبے سے دین و ملت کی خدمت کی۔
اجلاس میں سیکرٹری کوآرڈینیشن قاری ریاست علی چدھڑ، حاجی فرخ خان، علامہ احسن اویس، ڈاکٹر محمد سلطان محمود، پروفیسر محمد اقبال باجوہ، اسامہ مشتاق، حاجی محمد حنیف، شاہد اقبال یوسفی، محمد افضل بھٹی، سعود احمد خان ایڈووکیٹ، چوہدری نعیم الدین گجر ایڈووکیٹ سمیت کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تبصرہ