تحریک منہاج القرآن میرپور کے زیرِاہتمام ذکرِ حسین و فکر حسین علیہ السلام کانفرنس

Zikr-e-Imam Hussain Conference by Minhaj ul Quran Mirpur

تحریک منہاج القرآن میرپور کے زیراہتمام "ذکرِ حسین و فکرِ حسین علیہ السلام" کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مذہبی، سیاسی، علمی، اور سماجی حلقوں سے وابستہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ تقریب میں اہلِ بیتِ اطہار علیہم السلام سے محبت و عقیدت کے اظہار کے لیے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام، اساتذہ، پروفیسرز، وکلاء، ڈاکٹرز، پی ایچ ڈی اسکالرز، اور طلبا و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز قاری محمد اظہر نعیمی کی پُرسوز تلاوتِ قرآنِ حکیم سے ہوا، جس کے بعد قاری محمد حسن اشرف نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں نعت کا نذرانہ پیش کیا۔ اہلِ بیت علیہم السلام کی محبت سے لبریز منقبت کی سعادت معروف نعت خواں محمد اشتیاق مصطفوی نے حاصل کی، جس نے محفل کا روحانی رنگ دوبالا کر دیا۔

تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظمِ اعلیٰ دعوت علامہ محمد جمیل زاہد نے قرآن و احادیث کی روشنی میں حضرت امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی، جدوجہد اور پیغام پر مدلل و جامع خطاب کیا۔ انہوں نے امام عالی مقام علیہ السلام کی استقامت، حق پر ڈٹے رہنے کی روش، اور ظلم کے خلاف قیام کو نوجوان نسل کے لیے نقشِ راہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان اگر اپنی زندگیوں کو پاکیزگی، خلوص اور قومی خدمت کے اصولوں پر استوار کریں تو ایک مثبت اور مستحکم معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے۔ محمد جمیل زاہد نے اپنے خطاب میں افواجِ پاکستان اور قومی اداروں کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے نوجوانوں کو حب الوطنی اور اتحاد کی تلقین کی۔

انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی شہرۂ آفاق تحقیقی کتاب "القول المتین فی الأمر یزید اللعین" کا تعارف کروایا، اور اس میں یزید کے کردار پر کیے گئے اعتراضات کا علمی و شرعی انداز میں ازالہ پیش کیا۔ انہوں نے یزید کو قرآنی تعلیمات کی روشنی میں لعین، کافر، اور عذابِ الٰہی کا مستحق قرار دیا۔ انہوں نے سیدہ فاطمۃ الزہراءؑ اور سیدہ زینبؑ کی سیرت و کردار کو اپنانے کی تلقین کی، اور انہیں معاشرتی اصلاح میں مثبت کردار ادا کرنے کی ترغیب دی۔

تقریب کی نظامت کے فرائض پروفیسر وجاہت بیگ نے انجام دیے۔ پروگرام کے اختتام پر دعا کروائی گئی اور شرکاء کو پرتکلف عشائیہ پیش کیا گیا۔ شرکاء نے تحریک منہاج القرآن میرپور کی ٹیم کو شاندار انتظامات پر مبارکباد پیش کی اور اس نوع کے علمی و روحانی پروگرامز کے تسلسل پر زور دیا۔

تبصرہ

Top