منہاج القرآن کا حضور نبی اکرم ﷺ کے 1500 ویں جشنِ ولادت کو عالمی سطح پر منانے کا اعلان
منہاج القرآن انٹرنیشنل کا حضور نبی اکرمﷺ کے 1500 ویں ولادت پاک کے جشن کو شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان، لاہور میں ہونے والی 42 ویں عالمی میلاد کانفرنس میں الازہر یونیورسٹی مصر اور عرب ممالک سے شیوخ شرکت کریں گے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات پوری دنیا کے لیے علم اور امن کا نور ہیں، دنیا امن کے لیے پیغمبر امن و سلامتی کے فرامین اور آپ کی سیرت طیبہ سے راہنمائی لے۔
خرم نواز گنڈا پور ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل کا سنٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس سے خطاب، خصوصی اجلاس میں نائب ناظمین اعلیٰ، ڈائریکٹر شعبہ جات فورمز کے صدور اور ممبران سی ڈبلیو سی نے شرکت کی۔
تبصرہ