تاجدار کائنات ﷺ نے دنیا کو امن اور انسانی حقوق سے متعارف کروایا: خرم نواز گنڈاپور

منہاج القرآن کے زیر اہتمام 1500ویں جشن ولادت پاک کو شایان شان طریقے سے منانے کے لئے اجلاس
ولادت پاک کا جشن منانے کا بہترین طریقہ آپ ﷺ کی بارگاہ میں زیادہ سے زیادہ درود و سلام کے نذرانے پیش کرنا ہے
عالمی میلاد کانفرنس کو یادگار بنایا جائے گا، عرب شیوخ شرکت کریں گے، سی ڈبلیو سی کا اجلاس

1500 Milad Preparations Khurram Nawaz Gandapur CWC Meeting 2025

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے حضور نبی اکرم ﷺ کے 1500ویں ولادت پاک کے جشن کی تیاریوں کے سلسلے میں سنٹرل ورکنگ کونسل کے خصوصی اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن کے زیراہتمام مسلسل 42 سال سے منعقد ہونے والی عالمی میلاد کانفرنس کو 1500ویں جشن ولادت کی مناسبت سے یادگار بنایا جائے گا۔ کانفرنس میں عرب شیوخ خصوصی شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام مسلمان ملک 1500ویں ولادت پاک کے جشن کو شایان شان طریقے سے منائیں اور پوری دنیا کو یہ پیغام دیا جائے کہ اُمت کا ہر فرد تاجدار کائنات ﷺ کے ساتھ والہانہ عقیدت و محبت رکھتا ہے اور کوئی طاقت دلوں سے اس محبت کو نہیں نکال سکتی۔ انہوں نے کہا کہ پیغمبر اسلام کی عالمی امن کے قیام اور بھائی چارے کے فروغ کے لئے تعلیمات اور عملی اقدامات سے دنیا کو روشناس کروانے کی ضرورت ہے۔ آپﷺ نے دنیا کو امن اور انسانی حقوق سے متعارف کروایا اور انسانیت کو پہلا تحریری دستور دیا۔ آپﷺ نے میثاق مدینہ کے ذریعے یہ پیغام دیا کہ اسلام امن اور انسانیت کی بھلائی کے لئے ہر مذہب کے ساتھ مکالمہ اور معاہدات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ امت کا ہر فرد ولادت پاک کے اس جشن کی مناسبت سے زیادہ سے زیادہ درود پاک پڑھے اور یہ تحفہ آقا کریم کی بارگاہ میں پیش کیا جائے۔ انہوں نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ماہ ربیع الاول کے آغاز پر ہر گھر میں خصوصی چراغاں اور ولادت پاک کی خوشی منائی جائے۔ اللہ رب العزت نے انسانیت کو لاتعداد نعمتوں سے نوازا مگر کسی نعمت کا احسان نہیں جتلایا بعثت پاک ﷺ اللہ رب العزت کی طرف سے ایک ایسی عظیم نعمت ہے جس پر اظہار تشکر کا حکم دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میلاد النبی کی تقریبات کو روحانی، وجدانی فیسٹیول بنایا جائے تاکہ نئی نسل کے دلوں میں محبت رسول ﷺکے چراغ روشن ہوں۔

انہوں نے ایک اہم ایشو کی طرف بھی علمائے کرام کی توجہ مبذول کروائی کہ ولادت پاک کے جشن کے تقدس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے نوجوانوں کو راہ نمائی مہیا کی جائے۔ مشاہدہ میں آیا ہے کہ جشن عید میلاد النبیﷺ کی خوشیوں کے ساتھ کچھ ایسی خرافات کو بھی داخل کیا جارہا ہے جو اس دن کے تقدس کو مجروح کرتی ہیں۔اس حوالے سے علمائے کرام نوجوانوں اور امت کے ہر فرد کو راہ نمائی مہیا کریں اور بتائیں کہ جشن کا بہترین طریقہ آقائے دو جہاںﷺ پر زیادہ سے زیادہ درود پاک کے نذرانے پیش کرنا، نماز پنجگانہ کی پابندی کرنا اور سیرت طیبہ کو اپنے معمولات کا حصہ بنانا ہے۔ اجلاس میں نائب ناظمین اعلیٰ، فورمز صدور، سربراہان شعبہ جات اور ممبران CWC نے شرکت کی۔

1500 Milad Preparations Khurram Nawaz Gandapur CWC Meeting 2025

1500 Milad Preparations Khurram Nawaz Gandapur CWC Meeting 2025

1500 Milad Preparations Khurram Nawaz Gandapur CWC Meeting 2025

1500 Milad Preparations Khurram Nawaz Gandapur CWC Meeting 2025

1500 Milad Preparations Khurram Nawaz Gandapur CWC Meeting 2025

1500 Milad Preparations Khurram Nawaz Gandapur CWC Meeting 2025

تبصرہ

Top