تحریکِ منہاج القرآن پشاور کے زیرِاہتمام پیغامِ کربلا کانفرنس بسلسلہ برسی خالد محمود خان درانی کا انعقاد

مورخہ: 11 اگست 2025ء

Paigham e Karbala Conference Organized by MQI Peshawar

تحریکِ منہاج القرآن پشاور کے زیراہتمام شہید خالد محمود خان درانی کی تیسری برسی کے موقع پر "پیغامِ کربلا کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف مذہبی، سماجی و علمی شخصیات، شہید کے اہلِ خانہ، کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت عبد اللطیف قادری نے کی، جبکہ صدر تحریکِ منہاجُ القرآن پشاور، علامہ ہارون ہاشمی نے خطبۂ استقبالیہ میں معزز مہمانان کو خوش آمدید کہا اور مودّتِ اہلِ بیتؑ پر علمی و مدلل خطاب کیا۔

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی آڈیو پیغام میں شہید خالد درانی کی دینی، فلاحی اور تحریکی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید درانی کی شخصیت تحریکِ منہاج القرآن کے پی کے کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ کانفرنس کے مہمانِ خصوصی قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران علی بنفشہ خواہ نے فلسفۂ کربلا پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن و اہل بیتؑ کی تعلیمات کو اپنائے بغیر امت کو نجات نہیں مل سکتی۔ انہوں نے اتحادِ امت اور فکری بیداری کی ضرورت پر زور دیا۔ علامہ شریف اللہ چشتی نے شہید درانی کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے اُنہیں ایک درویش صفت اور باکردار رہنما قرار دیا۔ شہید درانی کی صاحبزادی نے اپنے خطاب میں شرکاء کو اُن کی نجی زندگی، بطور والد کردار، اور انسان دوستی پر مبنی اندازِ زندگی سے متعارف کرایا۔ اُنہوں نے کہا کہ اُن کے والد کی شخصیت کئی جہتوں کی حامل تھی جن کا احاطہ ممکن نہیں۔

اس موقع پر محترمہ فرح ناز (ڈائریکٹر چائنا وینڈو) اور روبینہ معین (نگران ویمن لیگ کے پی کے) نے بھی خطاب کیا۔ محترمہ روبینہ معین نے منہاجُ القرآن کو ایک تجدیدی تحریک قرار دیتے ہوئے اس کی دینی و سماجی خدمات کو اجاگر کیا۔جامعہ عارف الحسینی کے علامہ عابد حسین الحسینی شہید سے علامہ عابد حسین شاکری نے فلسفۂ کربلا پر مدلل خطاب کیا اور امت کو موجودہ یزیدی قوتوں کے مقابلے کے لیے اتحاد و یکجہتی کی تلقین کی۔ انہوں نے درانی شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے دعا بھی کی۔ کانفرنس میں منہاج القرآن پشاور کے کارکنان و ذمہ داران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تبصرہ

Top