عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے منہاج القرآن علماء کونسل و تنظیم الاخوۃ کا شاندار علمی اجتماع

مورخہ: 11 اگست 2025ء

Khatm e Nubuwwat Ijtima Organized by MUC Faisalabad

منہاج القرآن علماء کونسل فیصل آباد اور تنظیم الاخوۃ فاضلین دارالعلوم نوریہ رضویہ کے زیرِاہتمام عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے پندرھواں سالانہ سہ روزہ علمی اجتماع 19 تا 21 جولائی 2025ءکو دارالعلوم نوریہ رضویہ، بغدادی مسجد فیصل آباد میں نہایت شاندار انتظامات اور وسیع عوامی و آن لائن شرکت کے ساتھ کامیابی سے اختتام پذیر ہوا۔ اس کورس کا مقصد عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور نوجوان نسل میں عقائد کی پختگی کو فروغ دینا تھا۔ کورس کی سرپرستی بانی و سرپرست اعلٰی منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کی، جبکہ یادگارِ مجاہد ختم نبوت حضرت صاحبزادہ سید ہدایت رسول شاہ قادری رحمۃ اللہ علیہ کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

علماء کا کہنا تھا کہ عقیدۂ ختم نبوت ایمان کی بنیاد اور امتِ مسلمہ کا متفقہ عقیدہ ہے، جس پر کسی قسم کی لچک یا مفاہمت ممکن نہیں۔ قادیانیت اسلام دشمن فتنہ ہے جس کا ہر میدان میں علمی و فکری رد جاری رکھا جائے گا۔ نوجوان نسل کو صحیح عقائد کی تعلیم دینا، تعلیمی اداروں میں آگاہی پروگرامز کا انعقاد اور امت میں اتحاد پیدا کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ زیر قیادت حضرت علامہ سید شفاعت رسول شاہ قادری، زیر نظامت پروفیسر علامہ اختر حسین اسد القادری، چیف آرگنائزر حضرت صاحبزادہ پیر سید حمایت رسول شاہ قادری اور چیف انٹرنیٹ بیورو حضرت صاحبزادہ سید حسن زاہد قادری نے کورس کی کامیابی کیلئے بھرپور کردار ادا کیا۔

منہاج القرآن فیصل آباد کے صدور و ناظمین ڈاکٹر محمد عارف صدیقی، علامہ سہیل اقبال صدیقی، علامہ مفتی سعید احمد کاوش، علامہ محمد محسن رضا قادری محمودی، پروفیسر علامہ فیض رسول نقشبندی، علامہ کرم داد ربانی اور ٹیم نے مثالی انتظامات کیے۔ تنظیم الاخوۃ فاضلین دارالعلوم نوریہ رضویہ کے عہدیداران نے ان کے انتظامات کو سراہا۔ تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے دیگر فارمز میں سے منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ، منہاج القرآن ویمن لیگ، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد نے بھی بھرپور تعاون فراہم کیا۔

کورس میں 1000 سے زائد مرد علماء و طلباء، 500 خواتین اور 10 ہزار سے زائد آن لائن ناظرین و سامعین نے شرکت کی۔ اہم موضوعات پر خطاب کرنے والوں میں حضرت علامہ پیر سید محمد سعید الحسن شاہ، علامہ عرفان محمود برق، حضرت علامہ پیر سوہنا ماہی سرکار شاہ چشتی، پروفیسر ڈاکٹر محمد الیاس اعظمی، علامہ بدیع الزماں ایڈووکیٹ، علامہ ڈاکٹر خادم حسین خورشید الازہری، علامہ مفتی خان محمد قادری، حضرت علامہ خواجہ غلام دستگیر فاروقی اور ممتاز ماہر تعلیم علامہ اختر ضیاء شامل تھے اور مہمانان خصوصی میں حضرت شیخ الحدیث علامہ محمد یوسف نقشبندی، محترم سید طاہر حسین شاہ بخاری، حضرت پیر سید محمد فرخ شاہ صابری، ڈاکٹر محمد عبد القوی بغدادی، حاجی غلام رسول، حضرت علامہ محمد اشفاق علی چشتی اور الحاج محمد امین القادری شامل تھے۔

اختتامی اجلاس میں اعلامیہ تحفظ ختم نبوت جاری کیا گیا، جس میں قادیانیت کے ہر فتنہ کا ہر محاذ پر مقابلہ کرنے، تعلیمی اداروں میں آگاہی پروگرامز منعقد کرنے اور نوجوان نسل کو عقیدہ ختم نبوت پر مضبوطی سے قائم رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

Khatm e Nubuwwat Ijtima Organized by MUC Faisalabad

Khatm e Nubuwwat Ijtima Organized by MUC Faisalabad

Khatm e Nubuwwat Ijtima Organized by MUC Faisalabad

Khatm e Nubuwwat Ijtima Organized by MUC Faisalabad

Khatm e Nubuwwat Ijtima Organized by MUC Faisalabad

Khatm e Nubuwwat Ijtima Organized by MUC Faisalabad

Khatm e Nubuwwat Ijtima Organized by MUC Faisalabad

Khatm e Nubuwwat Ijtima Organized by MUC Faisalabad

Khatm e Nubuwwat Ijtima Organized by MUC Faisalabad

تبصرہ

Top