کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز ٹاؤن شپ کیمپس کے زیراہتمام ضیافت میلاد

مورخہ: 27 اگست 2025ء

تقریب میں طلبہ نے حضور نبی اکرمﷺ کی بارگاہِ اقدس میں نذرانہ عقیدت کے طور پر درود و سلام پیش کیا

Cosis New Campus Students Ziafat E Meelad 2025

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم نے کہا کہ ضیافت میلاد کا حسین تصور ہمیں کسی اور نے نہیں بلکہ مجددِ وقت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عطا کیا۔ انہوں نے امت کو یہ شعور دیا کہ میلاد النبی ﷺ صرف محفل کی صورت میں نہیں بلکہ عملی اظہارِ محبت اور اجتماعی ضیافت کی صورت میں بھی منایا جا سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شیخ الاسلام نے عالمی میلاد کانفرنس کا پلیٹ فارم قائم کیا جس نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے دلوں میں عشقِ مصطفی ﷺ کی نئی شمعیں روشن کیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی میلاد کانفرنس نے وہ انقلاب برپا کیا کہ جو لوگ پہلے میلاد نہیں مناتے تھے، آج وہ خود بھی اس میں شریک ہوتے ہیں اور دوسروں کو بھی اس بابرکت اجتماع کی طرف لاتے ہیں۔

انجینئر محمد رفیق نجم نے مزید بتایا کہ ایک موقع پر عالمی میلاد کانفرنس کے دوران جب شیخ الاسلام خطاب فرما رہے تھے تو آسمان پر بادلوں کی صورت میں "اسم محمد ﷺ" تحریر واضح طور پر نمایاں ہوا، جسے ہزاروں شرکاء نے اپنی آنکھوں سے دیکھا، کیمروں نے محفوظ کیا اور اخبارات نے اس کو نمایاں کیا۔ اس منظر نے ہزاروں دلوں کو محبتِ رسول ﷺ کی نعمت سے مالا مال کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ میلاد مصطفی ﷺ منانے کا مقصد صرف جشن نہیں بلکہ نبی کریم ﷺ کی سیرت و پیغام کو زندگیوں میں راسخ کرنا ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پوری دنیا کو یہ پیغام دیا کہ میلاد منانے سے ایمان کو تازگی ملتی ہے، دلوں میں عشق رسول ﷺ بڑھتا ہے اور معاشرہ امن و محبت کا گہوارہ بنتا ہے۔

تقریب میں منہاج القرآن کے نائب ناظمین اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، نوراللہ صدیقی، کوارڈینیٹر کالجز ونگ کمانڈر (ر) عبدالغفار، ڈاکٹر محمد کاشر رفیق، ڈاکٹر سید افتخار شاہ بخاری، رانا محمد اکرم قادری، سید محمود الحسن جعفری، سردار عمر دراز خان، حافظ محمد سعید رضا بغدادی، قاری سید خالد حمید کاظمی الازہری، علامہ محمود مسعود، علامہ سرفراز احمد قادری، شبیر احمد ملک، نورالعین سعیدی، وقاص تنولی، خالد حسینی، حافظ محمد طیب، معین الدین الازہری سمیت منہاج القرآن ویمن لیگ کی ممبر کورڈینیشن کونسل صائمہ نور، طیبہ کوثر، ڈپٹی ڈائریکٹر ایگرز حنا فاطمہ اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تبصرہ

Top