منہاجینز فورم کے زیر اہتمام شیخ الاسلام کی کُتب کی تقریب رونمائی

مورخہ: 28 اگست 2025ء

میں نے علامہ اقبال ؒاور ڈاکٹر طاہرالقادری کے خطابات سے عشق مصطفیؐ سیکھا: اوریا مقبول جان
منہاجینز فورم کے صدر علامہ شاہد لطیف، ڈاکٹر فاروق رانا، علامہ عین الحق بغدادی، ڈاکٹر سرور صدیق کا خطاب
منہاجینز سکالرز نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی کتب پر مقالہ جات پیش کئے

Milad-un-Nabi Conference Scholarly Discussion by Minhajians Forum 2025

لاہور (28 اگست 2025) منہاجینز فورم کے زیر اہتمام سیرت مصطفیؐ اور میلاد النبیؐ کے موضوع پر خصوصی فکری نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے فارغ التحصیل اسکالرز نے شرکت کی اور سیرتِ طیبہ اور میلاد النبی ؐ کے موضوع پر شیخ الاسلام کی تحریر کردہ کتب پرمقالہ جات پیش کیے۔ تقریب میں اوریا مقبول جان نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی تحقیقی خدمات پر بھی مقررین نے اظہارِ خیال کیا۔ اوریا مقبول جان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علامہ محمد اقبالؒ اور پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری سے مجھے عشقِ مصطفیؐ کا راز ملا۔ ان دونوں ہستیوں نے نوجوانوں کے دلوں کو آپؐ کی محبت کے رنگ میں رنگا۔ انہوں نے منہاج القرآن کے تعلیمی اور تربیتی نظام کو سراہا اور کہا کہ میں جب بھی یہاں آتا ہوں کچھ نہ کچھ علم کے موتی لے کر جاتا ہوں۔

منہاجینز فورم کے صدر علامہ شاہد لطیف نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ منہاج القرآن کی فکر فروغِ عشقِ مصطفی ﷺ ہے۔ انہوں نے تقریب میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی کتب: محبتِ رسول کے تقاضے اور نصرتِ دین، فلسفہ قل اور شانِ مصطفیؐ کا تعارف پیش کیا۔

صدر منہاج القرآن انٹر نیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی کتاب“منہاج السالکین”پر مقالہ جات پیش کیے گئے۔

مقررین نے منہاج القرآن کی قیادت کی تحریری و تحقیقی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ منہاج القرآن کی قیادت نے اپنے تحقیقی کام سے اسلاف کی علمی یادوں کو تازہ کر دیا ہے۔ تقریب میں ڈاکٹر محمد فاروق رانا، حافظ محمد ناصر، وقاص علی خالد، ڈاکٹر سید حسن شکیل شاہ، پروفیسر سید مبشر کاظمی، ڈاکٹر اصغر جاوید قادری الازہری، علامہ احسن اویس مصطفوی، علامہ عین الحق بغدادی، سردار محمد آفتاب خان، حافظ ساجد محمود الازہری، نور اللہ صدیقی، قاضی فیض الاسلام، راجہ زاہد محمود، نصر اللہ خان، عبد الغفار، جاوید ہزاروی، مقصود گورائیہ، رانا محمد شکیل، بابر چوہدری اور نعیم گھمن، محمد عمر دراز قادری شامل تھے۔ تقریب ریسورسز اینڈ ڈویلپمنٹ اور گیلانی انڈسٹریز کے تعاون سے منعقد کی گئی۔ تقریب کے اختتام پر سلیم کٹاریہ مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی۔

تبصرہ

Top