تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ سٹی کا 21واں سالانہ مشعل بردار جلوس

مورخہ: 26 اگست 2025ء

Minhaj-ul-Quran Okara Mawlid Jaloos 2025

تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ سٹی کے زیرِاہتمام 21 واں سالانہ مشعل بردار جلوس نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ نکالا گیا، جس میں سینکڑوں عشاقانِ رسول ﷺ نے شرکت کی۔ جلوس میں منہاج القرآن کے تمام فورمز کے عہدیداران، کارکنان اور شہری بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ جلوس کی قیادت سرپرست تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ حاجی محمد حفیظ قادری نے کی، جبکہ معزز مہمانان میں علامہ محمد وقاص خالد (خصوصی خطیب)، سیکرٹری کوآرڈینیشن سنٹرل پنجاب قاری ریاست علی چدھڑ اور میاں عنصر محمود قادری شامل تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد وقاص خالد نے کہا کہ میلاد النبی ﷺ کو شایانِ شان طریقے سے منانا دنیا و آخرت کی کامیابی اور فلاح کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے جلوس کے کامیاب انعقاد پر منتظمین اور کارکنان کو مبارکباد پیش کی۔ جلوس کے اختتام پر منہاج ہاؤس اوکاڑہ میں شاندار آتشبازی کا اہتمام کیا گیا، جس سے فضا درود و سلام کی گونج اور محبتِ رسول ﷺ کے نعروں سے معمور ہو گئی۔

Minhaj-ul-Quran Okara Mawlid Jaloos 2025

Minhaj-ul-Quran Okara Mawlid Jaloos 2025

Minhaj-ul-Quran Okara Mawlid Jaloos 2025

تبصرہ

Top