سندھ یونیورسٹی جامشورو میں پانچویں عالمی میلاد کانفرنس کا انعقاد
نائب ناظم اعلیٰ تحریکِ منہاج القرآن سندھ مظہر محمود علوی کی کانفرنس میں خصوصی شرکت و خطاب
سندھ یونیورسٹی جامشورو میں پانچویں عالمی میلاد کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں نائب ناظم اعلیٰ تحریکِ منہاج القرآن سندھ مظہر محمود علوی سمیت پاکستان عراق، مصر اور اردن سے نامور اسکالرز نے شرکت کی اور حضور نبی اکرم ﷺ کی ولادتِ باسعادت کے موضوع پر ایمان افروز خطابات فرمائے۔
مظہر محمود علوی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام کی روح اخلاق ہے، اخلاق کی روح رحمت ہے اور رحمت کا ذریعہ و وسیلہ حضور ﷺ سے عشقِ حقیقی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم اخلاق حسنہ میں سے اپنی زندگیوں میں سچائی، عدل، محبت، رحم دلی اور درگزر کو اختیار کر لیں تو نہ صرف ہمارا ایمان کامل ہوگا بلکہ معاشرہ بھی امن و سکون کا گہوارہ بن جائے گا۔ اس موقع پر مظہر محمود علوی نے معزز مہمانوں کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی شہرہ آفاق تصنیف "خلقِ عظیم کا پیکر جمیل ﷺ" تحفہ کے طور پر پیش کی۔
کانفرنس میں پروفیسر ڈاکٹر خلیل الرحمٰن (وائس چانسلر سندھ یونیورسٹی)، پروفیسر ڈاکٹر سید عبد اللطیف جیلانی (بغداد شریف)، آغا رضا پارسا (ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران، حیدرآباد )، ڈاکٹر اسد اللہ الازھری، پروفیسر ڈاکٹر محمد خان سانگی، پروفیسر ڈاکٹر مفتی صاحبداد، پروفیسر ڈاکٹر نذر حسین چانڈیو، ڈاکٹر اسداللہ سومرو، پیر سید غلام رضوانی شاہ جیلانی، سید علی محمد شاہ قادری، علامہ وسیم شامی، علامہ توثیق عطاری اور پروفیسر عبداللہ قادری نے خصوصی شرکت کی۔
تبصرہ