شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی نئی مطبوعہ کتب کی تقریبِ رونمائی، ڈاکٹر میر آصف اکبر قادری کا استقبالیہ خطاب

Book Launching ceremony Dr-Meer Asif Akbar speech 2025

ایوانِ اقبال لاہور میں نظام المدارس پاکستان اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِاہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی اصولِ تفسیر، تفسیرِ قرآن، حدیثِ نبوی ﷺ اور سیرتِ طیبہ ﷺ کے موضوعات پر تصنیف شدہ پانچ نئی مطبوعہ کتب کی پروقار تقریبِ رونمائی کے آغاز پر استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے ناظمِ اعلیٰ نظام المدارس پاکستان ڈاکٹر میر آصف اکبر قادری نے کہا کہ یہ تقریب محض کتب کی رونمائی نہیں بلکہ ایک عظیم الشان علمی اجتماع ہے۔ شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ اپنے علمی و فکری سرمایہ سے عصرِ حاضر میں امتِ مسلمہ کو نئی جہتیں عطا کر رہے ہیں۔ ان کی یہ تصانیف محض موجودہ وقت کی ضرورت نہیں بلکہ آنے والے زمانوں کے لیے رہنمائی کا مینار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور اسلام کی مؤثر ترجمانی اور علمی استحکام کا متقاضی ہے۔ شیخ الاسلام کی یہ کتب امت مسلمہ کے فکری بحران کا حل پیش کرتی ہیں اور نوجوان نسل کے لیے روشنی اور بصیرت کا ذریعہ ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ کتب نظام المدارس پاکستان کے نصاب میں شامل کی جائیں گی تاکہ طلبہ براہِ راست اس علمی فیضان سے مستفید ہو سکیں۔

آخر میں انہوں نے تمام معزز مہمانانِ گرامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج کی یہ بابرکت محفل مستقبل کے علمی و فکری سفر کا نیا سنگِ میل ثابت ہوگی۔

تبصرہ

Top