شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کی تقریبِ رونمائی، سینئر تجزیہ نگار و کالم نگار سید ارشاد عارف کا اظہارِ خیال

Book Launching ceremony Syed Arif Shah speech 2025

ایوانِ اقبال لاہور میں نظام المدارس پاکستان اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِاہتمام منعقدہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی اصولِ تفسیر، تفسیرِ قرآن، حدیثِ نبوی ﷺ اور سیرتِ طیبہ ﷺ کے موضوعات پر تصنیف شدہ پانچ نئی کتب کی پروقار تقریبِ رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے معروف سینئر تجزیہ نگار و کالم نگار سید ارشاد عارف نے کہا کہ شیخ الاسلام کی تصنیف الانوار من سیرۃ سید الانوار عصرِ حاضر میں علمی و فکری میدان کی ایک بے مثال کاوش ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام کی ہر تصنیف اپنے موضوع پر ایک شاہکار کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس کتاب میں حضور نبی اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ کو نہایت جامع انداز میں پیش کیا گیا ہے، جس میں آپ ﷺ کو بطور باپ، بھائی، شوہر اور ایک عظیم رہنما کے طور پر دلائل کے ساتھ اجاگر کیا گیا ہے۔

سید ارشاد عارف نے مزید کہا کہ یہ کتاب دراصل قاری کو یہ بتاتی ہے کہ سیرتِ رسول ﷺ زندگی کے ہر پہلو میں روشنی عطا کرتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے فقہ اور اسلامی تاریخ کے اہم واقعات کا ذکر کر کے اس تصنیف کو مزید مستند اور بصیرت افروز بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری بجا طور پر مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے اس گراں قدر تصنیف کے ذریعے اُمتِ مسلمہ کو سیرتِ رسول ﷺ کی عظمت اور جامعیت سے دوبارہ روشناس کروایا اور موجودہ دور کے فکری و نظریاتی خلا کو پُر کیا۔

تبصرہ

Top